لندن کے ٹاور پر خانہ کعبہ کے مؤذن کی طرز پر اذان سے فضا معطر

ویب ڈیسک  اتوار 9 مئ 2021
بنگلا دیشی نژاد برطانوی شہری نے خانہ کعبہ کے موذن کی طرز پر اذان دی، فوٹو: ویڈیو گریب

بنگلا دیشی نژاد برطانوی شہری نے خانہ کعبہ کے موذن کی طرز پر اذان دی، فوٹو: ویڈیو گریب

 لندن: لندن کی تاریخ میں پہلی بار ٹاور برج پر قاضی شفیق الرحمان نے لاؤڈ اسپیکر پر خانہ کعبہ کے مؤذن شیخ علی احمد ملا کی طرز پر اذان دی جسے دور دراز علاقوں تک سنا گیا۔

عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق بنگلا دیشی نژاد برطانوی شہری 35 سالہ قاضی شفیق الرحمان نے اپنی خوب صورت آواز میں لندن کے ٹاور برج پر اذان دی۔ یہ اذان مذہبی رواداری کے جذبے کے تحت منعقد کردہ ایک ورچوئل افطاری کے موقع پر دی گئی۔

قاضی شفیق الرحمٰن بچپن ہی سے خانہ کعبہ کے مؤذنین کے سربراہ شیخ علی احمد ملا سے متاثر تھے اور انہی کی طرح لباس زیب تن کیئے رکھتے ہیں۔ جب قاضی شفیق الرحمان کو  لندن ٹاور پر اذان کی دعوت دی گئی تو وہ خوشی سے پھولے نہ سمائے۔

لندن میں خانہ کعبہ کے مؤذنین کے سربراہ علی احمد شیخ کی آواز سے ملتی جلتی اذان سُن کر مسلمان شہریوں کے دل جھوم اُٹھے۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔