- اسلام آبادہائیکورٹ کے فل کورٹ اجلاس میں خط لکھنے والے 6 ججوں کی بھی شرکت
- اقوام متحدہ کے ادارے پر حماس کی مدد کا اسرائیلی الزام جھوٹا نکلا
- نشے میں دھت مسافر نے ایئرہوسٹس پر مکے برسا دیئے؛ ویڈیو وائرل
- سعودیہ سے دیر لوئر آئی خاتون 22 سالہ نوجوان کے ساتھ لاپتا، تلاش شروع
- بیوی کی ناک اور کان کاٹنے والا سفاک ملزم ساتھی سمیت گرفتار
- پنجاب میں پہلے سے بیلٹ باکس بھرے ہوئے تھے، چیئرمین پی ٹی آئی
- ٹریفک وارڈنز لاہور نے ایمانداری کی ایک اور مثال قائم کر دی
- مسجد اقصی میں دنبے کی قربانی کی کوشش پر 13 یہودی گرفتار
- پنجاب کے ضمنی انتخابات میں پولیس نے مداخلت کی، عمران خان
- 190 ملین پاؤنڈز کیس؛ وکلا کی جرح مکمل، مزید 6 گواہوں کے بیان قلمبند
- حکومت تمام اخراجات ادھار لے کر پورا کررہی ہے، احسن اقبال
- لاپتا افراد کا معاملہ بہت پرانا ہے یہ عدالتی حکم پر راتوں رات حل نہیں ہوسکتا، وزرا
- ملائیشیا میں فوجی ہیلی کاپٹرز آپس میں ٹکرا گئے؛ 10 اہلکار ہلاک
- عالمی اور مقامی مارکیٹ میں سونے کی قیمت میں آج بھی بڑی کمی
- قومی ٹیم میں بیٹرز کی پوزیشن معمہ بن گئی
- نیشنل ایکشن پلان 2014 پر عملدرآمد کیلیے سپریم کورٹ میں درخواست دائر
- پختونخوا کابینہ میں بجٹ منظوری کیخلاف درخواست پر ایڈووکیٹ جنرل کو نوٹس
- وزیراعظم کا ٹیکس کیسز میں دانستہ التوا کا نوٹس؛ چیف کمشنر ان لینڈ ریونیو اسلام آباد معطل
- بلوچستان میں 24 تا 27 اپریل مزید بارشوں کی پیشگوئی، الرٹ جاری
- ازبکستان، پاکستان اور سعودی عرب کے مابین شراکت داری کا اہم معاہدہ
او آئی سی فلسطین کے معاملے پر ٹھوس اقدامات کرے، عمران خان
اسلام آباد: وزیراعظم عمران خان نے او آئی سی سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ اسلامو فوبیا کے تدارک اور فلسطین کی سنگین صورتحال سے نمٹنے کے لیے موثر کردار ادا کرے۔
ان خیالات کا اظہار وزیراعظم عمران خان سے اسلامی تعاون تنظیم کے سکریٹری جنرل سے ملاقات میں کیا، دوطرفہ ملاقات میں اسلامو فوبیا کے بڑھتے واقعات سے متعلق گفتگو کی گئی۔ وزیر اعظم نے او آئی سی کی جانب سےاسلامو فوبیا کے خلاف ٹھوس ردعمل پر زور دیتے ہوئے کہا کہ مسلم ممالک کے سربراہان مملکت کو لکھے گئے خط کے بعد اسلامو فوبیا کے تدارک کے لیے متفقہ قرارداد منظور کی گئی تھی۔
وزیر اعظم عمران خان نے کہا کہ مسلمان راہنماؤں کو اس حوالے سےاجتماعی کوشش کرنی ہوگی،دنیا کو مسلمانوں کی حضور اکرم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کے ساتھ محبت اور عقیدت کے حوالے سے بتانا ہو گا،کسی کو بھی اسلام اور دہشت گردی کے مابین کوئی ربط پیدا کرنے کی اجازت نہ دی جائے۔
یہ بھی پڑھیے: وزیراعظم کی مسجد اقصی پر اسرائیلی فوج کے حملے کی شدید مذمت
وزیر اعظم نے مسجد اقصیٰ میں فلسطینیوں کے خلاف اسرائیلی حملے کی شدید مذمت کی، ان کا کہنا تھا کہ عدم رواداری،مذہب یا عقیدے کی بنیاد پر تشدد پر اکسانے کے خلاف عالمی برادری کو مشترکہ حل پر کام کرنا ہو گا۔ انہوں نے کہا کہ دنیا فلسطینیوں کی حفاظت کے لیے اپنا کردارادا کرے اور انہیں حقوق دلائے۔
ملاقات میں او آئی سی کے سیکریٹری جنرل نے وزیراعظم کو مسئلہ کشمیر سے متعلق تنظیم کی سرگرمیوں سے آگاہ کیا اس موقع پر ان کا کہنا تھا کہ او آئی سی نے مستقل طور پر کشمیر کے مقصد کی حمایت کی ہے، او آئی سی کانفرنس میں مسئلہ کشمیر پر ایک جامع قرارداد منظور کی گئی۔
دریں اثنا عمران خان نے اسرائیلی فورسز کے مسجد اقصیٰ پر حملے کی بھی مذمت کی اور مطالبہ کیا کہ عالمی برادری اس معاملے پر فوری طور پر نوٹس لیتے ہوئے فلسطینی باشندوں کے تحفظ کے لیے اقدامات کرے۔
Strongly condemn Israeli Forces' attack esp during Ramazan on Palestinians in Qibla-e-Awaal, Al-Aqsa Mosque, violating all norms of humanity & int law. We reiterate support for Palestinian ppl. Int community must take immed action to protect Palestinians & their legitimate rights
— Imran Khan (@ImranKhanPTI) May 9, 2021
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔