شہر قائد میں درجہ حرارت 40 ڈگری تک بڑھنے کا امکان

اسٹاف رپورٹر  اتوار 9 مئ 2021
اگلے 3 روز تک درجہ حرارت 38 تا 38 ڈگری رہنے اور منگل کو معمول سے تیز ہوائیں چلنے کا امکان ہے، محکمہ موسمیات (فوٹو : فائل)

اگلے 3 روز تک درجہ حرارت 38 تا 38 ڈگری رہنے اور منگل کو معمول سے تیز ہوائیں چلنے کا امکان ہے، محکمہ موسمیات (فوٹو : فائل)

 کراچی: مغربی ہواؤں کے اثرات کے سبب اتوار کو گرمی کی شدت میں مزید اضافہ ہوا، پارہ 39 ڈگری سے تجاوز کرگیا جب کہ پیر کو درجہ حرارت 40 ڈگری تک بڑھ سکتا ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق اتوار کو شہر کا زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 39.2 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ ہوا۔ صبح کے وقت کم سے کم پارہ 28.5 ڈگری رہا، ہوا میں نمی کا تناسب صبح کے وقت 63 فیصد تک بڑھنے کے سبب دن کے وقت شدید حبس رہی جبکہ لو کے تھپیڑے چلے۔

مغربی ہوائیں چلنے کی وجہ سے دوپہر کے وقت ہیٹ ویو جیسی صورتحال رہی، شام کے وقت سمندر کی متاثر ہونے والی ہوائیں مکمل طور پر بحال ہوئیں جس کی رفتار 25 کلومیٹر فی گھنٹہ ریکارڈ ہوئی۔

محکمہ موسمیات کے ارلی وارننگ سینٹر کے مطابق اگلے 3 روز تک درجہ حرارت 38 سے 38 ڈگری کے درمیان رہنے کی توقع ہے جبکہ منگل کو شہر میں معمول سے تیز ہوائیں چل سکتی ہیں۔

محکمہ موسمیات کے مطابق پیرکو شہر کا مطلع گرم و مرطوب رہنے اور زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 38 سے 40 ڈگری کے درمیان رہنے کا امکان ہے۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔