- ملک کے ساتھ بہت تماشا ہوگیا، اب نہیں ہونے دیں گے، فیصل واوڈا
- اگر حق نہ دیا تو حکومت گرا کر اسلام آباد پر قبضہ کرلیں گے، علی امین گنڈاپور
- ڈالر کی انٹر بینک قیمت میں اضافہ، اوپن مارکیٹ میں قدر گھٹ گئی
- قومی اسمبلی: خواتین ارکان پر نازیبا جملے کسنے کیخلاف مذمتی قرارداد منظور
- پاکستان نے انسانی حقوق سے متعلق امریکی ’متعصبانہ‘ رپورٹ کو مسترد کردیا
- جب سے چیف جسٹس بنا کسی جج نے مداخلت کی شکایت نہیں کی، قاضی فائز عیسیٰ
- چوتھا ٹی ٹوئنٹی: پاکستان کا نیوزی لینڈ کے خلاف ٹاس جیت کر فیلڈنگ کا فیصلہ
- سائفر کیس؛ مقدمہ درج ہوا تو سائفر دیگر لوگوں نے بھی واپس نہیں کیا تھا، اسلام آباد ہائیکورٹ
- ضلع خیبرمیں سیکیورٹی فورسز کی کارروائی میں تین دہشت گرد ہلاک، دو ٹھکانے تباہ
- عمران خان کی سعودی عرب سے متعلق بیان پر شیر افضل مروت کی سرزنش
- چین: ماڈلنگ کی دنیا میں قدم رکھنے والا 88 سالہ شہری
- یوٹیوب اپ ڈیٹ سے صارفین مسائل کا شکار
- بدلتا موسم مزدوروں میں ذہنی صحت کے مسائل کا سبب قرار
- چیف جسٹس قاضی فائزعیسیٰ نے پروٹوکول واپس کردیا، صرف دو گاڑیاں رہ گئیں
- غزہ کی اجتماعی قبروں میں فلسطینیوں کو زندہ دفن کرنے کا انکشاف
- اسمگلنگ کا قلع قمع کرکے خطے کو امن کا گہوارہ بنائیں گے ، شہباز شریف
- پاکستان میں دراندازی کیلیے طالبان نے مکمل مدد فراہم کی، گرفتار افغان دہشتگرد کا انکشاف
- سعودی دارالحکومت ریاض میں پہلا شراب خانہ کھول دیا گیا
- موٹر وے پولیس اہل کار کو ٹکر مارنے والی خاتون جوڈیشل ریمانڈ پر جیل روانہ
- کراچی میں رینجرز ہیڈ کوارٹرز سمیت تمام عمارتوں کے باہر سے رکاوٹیں ہٹانے کا حکم
کوئٹہ میں فرنٹیئر کانسٹیبلری پر حملہ، تین اہل کار شہید، 5 زخمی
کوئٹہ: کوئٹہ میں دہشت گردوں نے فرنٹیئر کانسٹیبلری کی چوکی پر حملہ کردیا، جس کے نتیجے میں تین سپاہی شہید ہوگئے ہیں۔
آئی ایس پی آر کے مطابق کوئٹہ اور تربت میں دہشت گردی کے دو مختلف واقعات میں ایف سی کے تین اہل کار شہید اور 5 زخمی ہوگئے ہیں۔ دہشت گروں نے مارگٹ کے علاقے میں سیکورٹی ڈیوٹی پر معمور ایف سی کے دستے پر حملہ کردیا۔
فائرنگ کے تبادلے میں تین اہل کارلانس نائیک سید حسین شاہ، سپاہی فیصل محمود اورسپاہی نومان الرحمان شہید اور ایک سپاہی زخمی ہوگیا۔ واقعے کے بعد فورسز نے علاقے کو گھیرے میں لے کر مزید کارروائی شروع کردی ہے۔
دہشت گردی کا دوسرا واقعہ تربت کے علاقے شیر بندی میں پیش آیا، جس میں دہشت گردوں نے پاک ایران سرحد پر گشت کرنے والے فرنٹیئر کانسٹیبلری کے جوانوں پر حملہ کیا، جس کے نتیجے میں ایف سی کے چار اہل کار زخمی ہوگئے۔
وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید احمد نے کوئٹہ اور تربت میں ایف سی اہلکاروں پر حملے کی مذمت کرتے ہوئے کہا کہ وطن کی حفاظت پر مامور اہل کاروں پر فائرنگ بدترین دہشت گردی ہے۔
انہوں نے دہشت گردوں کی فائرنگ سے ایف سی اہل کاروں کی شہادت پر دکھ کا اظہار کیا اور کہا کہ دہشت گردوں کی بزدلانہ کارروائیوں سے قانون نافذ کرنے والے اداروں کے حوصلے پست نہیں کیے جاسکتے، بلوچستان کی ترقی اور ملکی سلامتی کا مشن جاری رہے گا۔
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔