وزیراعلیٰ جام کمال اسپیکر قدوس بزنجو کے خلاف کھل کر سامنے آگئے

ویب ڈیسک  اتوار 9 مئ 2021
ایوان میں کارروائی صرف اپوزیشن کی مرضی کے مطابق نہ چلائی جائے، وزیراعلیٰ کا اسپیکر کو شکایات بھرا خط ۔ فوٹو : فائل

ایوان میں کارروائی صرف اپوزیشن کی مرضی کے مطابق نہ چلائی جائے، وزیراعلیٰ کا اسپیکر کو شکایات بھرا خط ۔ فوٹو : فائل

 کوئٹہ: وزیراعلیٰ جام کمال خان اسپیکر بلوچستان اسمبلی میر عبدالقدوس بزنجو کے خلاف کھل کر سامنے آگئے۔

وزیراعلیٰ نے اسپیکر بلوچستان اسمبلی کو شکایات سے بھرا خط لکھ  کر کہا کہ حکومتی ارکان کے اسمبلی کی کارروائی کے حوالے سے کئی تحفظات ہیں، اسمبلی اجلاسوں میں قوائد کے خلاف اپوزیشن کو زیادہ وقت دیا جاتا ہے جب کہ حکومتی بینچوں کے ارکان سے امتیازی سلوک روا رکھا جارہا ہے۔

انہوں نے کہا کہ حکومتی اور اپوزیشن ارکان کو مساوی وقت دیا جائے، اسمبلی میں اسٹینڈنگ کمیٹیوں کا بھی ازسر نو جائزہ لیا جائے، ایوان میں کارروائی صرف اپوزیشن کی مرضی کے مطابق نہ چلائی جائے۔

 

 

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔