پریتی زنٹا کو کرکٹ میں بھی شاہ رخ مل گیا

اسپورٹس ڈیسک  پير 10 مئ 2021
 شاہ رخ ڈومیسٹک سرکٹ میں ہارڈ ہٹر کے طور پر مشہور ہیں فوٹو : سوشل میڈیا

 شاہ رخ ڈومیسٹک سرکٹ میں ہارڈ ہٹر کے طور پر مشہور ہیں فوٹو : سوشل میڈیا

 ممبئی: بالی ووڈ اداکارہ اور پنجاب کنگز کی شریک مالک پریتی زنٹا کو کرکٹ میں بھی شاہ رخ مل گیا۔

پریتی زنٹا نے کولکتہ نائٹ رائیڈرز کے مالک شاہ رخ خان کے ساتھ فلموں میں کام کیا، دونوں کی آئی پی ایل کی صورت میں کرکٹ میں انٹری کے بعد شائقین انھیں ویرزارا قرار دیتے تھے، پریتی کی اپنی ٹیم میں بھی اب شاہ رخ  موجود اور ان کی خدمات حاصل ہونے پر انھوں نے نیلامی کے دوران بھی کافی جوش و خروش کا اظہار کیا تھا۔

اب تامل ناڈو سے تعلق رکھنے والے بیٹسمین شاہ رخ نے ٹویٹر پر اپنی ٹیم کی شریک مالک پریتی زنٹا کے ساتھ تصویر شیئر کی ہے، وہ ڈومیسٹک سرکٹ میں ہارڈ ہٹر کے طور پر مشہور ہیں، انھوں نے 8 میچز میں 107 رنز 21.4 کی اوسط سے بنائے، جس میں 6 چھکے بھی شامل تھے۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔