عید تعطیلات کے دوران صدرو وزیراعظم کے طبی و خوراک معائنے پر 5 ڈاکٹر مامور

ویب ڈیسک  منگل 11 مئ 2021
مقرر کئے گئے تمام میڈیکل آفیسر 24 گھنٹے آن کال ڈیوٹی پر ہوں گے فوٹو: فائل

مقرر کئے گئے تمام میڈیکل آفیسر 24 گھنٹے آن کال ڈیوٹی پر ہوں گے فوٹو: فائل

پولی کلینک اسپتال نے عید الفطر کی تعطیلات کے دوران صدر مملکت اور وزیراعظم کے طبی معائنے اور خوراک کے معائنے کے لیے 5 ڈاکٹر مامور کردیئے ہیں۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق اسلام آباد کے پولی کلینک اسپتال کی انتظامیہ نے 5 میڈیکل آفیسر کو عید الفطر کی تعطیلات کے دوران صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی اور وزیراعظم عمران خان کے طبی معائنے اور خوراک کے معائنے کے لیے مقرر کردیا ہے۔

صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی کے طبی معائنے کے لئے ڈاکٹر نرمل اور ڈاکٹر نورمحمد مامور کئے گئے ہیں جب کہ صدر کی خوراک کی چیکنگ کے لئے ڈاکٹر نزیر احمد رہوجو مقرر کئے گئے ہیں، تینوں ڈاکٹرز 24 گھنٹے آن کال ڈیوٹی پر ہوں گے۔

اسی طرح وزیراعظم عمران خان کے طبی معائنے کے لئے ڈاکٹر اعجاز احمد اور ڈاکٹر اسد ابراہیم گیلانی کو مقرر کیا گیا ہے، یہ دونوں ڈاکٹر بھی 24 گھنٹے آن کال ڈیوٹی پر ہوں گے اور موٹر کیڈ کے ساتھ وزیراعظم کی خوراک کی چیکنگ کی ذمہ داری بھی نبھائیں گے۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔