او آئی سی کی غزہ پر اسرائیلی حملے کی شدید مذمت، عالمی برادری سے کارروائی کا مطالبہ

ویب ڈیسک  منگل 11 مئ 2021
او آئی سی اجلاس میں اسرائیلی کارروائیوں کے خلاف مشترکہ بیان جاری کرنے کی پاکستانی تجویز منظور  (فوٹو: فائل)

او آئی سی اجلاس میں اسرائیلی کارروائیوں کے خلاف مشترکہ بیان جاری کرنے کی پاکستانی تجویز منظور (فوٹو: فائل)

جدہ: او آئی سی نے عالمی برادری سے فلسطینی عوام کے تحفظ کے لئے فوری کارروائی کا مطالبہ کیا ہے۔

مسجد اقصی پر اسرائیلی فوج کے حملے اور غزہ پر فضائی بمباری کے نتیجے میں 20 فلسطینیوں کی شہادت پر اسلامی ممالک کی تنظیم او آئی سی نے اسرائیلی بربریت کی شدید مذمت کرتے ہوئے اسرائیلی حملوں کو بنیادی انسانی حقوق اور اخلاقیات کے خلاف اقدام قرار دیتے ہوئے کہا کہ شیخ جرہ میں کئی دہائیوں سے مقیم باشندوں کی جبری بے دخلی کا خطرہ ہے لہذا عالمی برادری فلسطینی عوام کےتحفظ کیلئےفوری کارروائی کرے۔

او آئی سی اجلاس میں اسرائیلی کارروائیوں کے خلاف مشترکہ بیان جاری کرنے کی پاکستانی تجویز سمیت ترکی اورسعودی عرب کی جنرل اسمبلی کا خصوصی اجلاس طلب کرنے کی تجویز بھی منظور کی گئی ہے۔

اس خبر کو بھی پڑھیں : اسرائیل کا غزہ پر فضائی حملہ، بچوں سمیت 20 فلسطینی شہید

واضح رہے کہ گزشتہ ہفتے نماز جمعہ کی ادائیگی کے دوران اسرائیلی فوج نے مسجد الاقصی میں گھس کر 300 سے زائد نمازیوں کو زخمی کردیا تھا جس کے بعد سے جھڑپوں کا سلسلہ جاری ہے جب کہ مقبوضہ بیت المقدس پر اسرائیلی جارحیت کے بعد یروشلم پر راکٹ حملے کیے گئے جس کے جواب میں اسرائیل نے بھی غزہ پر فضائی حملہ کردیا جس کے نتیجے میں کئی بچوں سمیت 20 فلسطینی شہید ہوگئے۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔