- بھارت؛ انسٹاگرام ریل بنانے کی خطرناک کوشش نے 21 سالہ نوجوان کی جان لے لی
- قطر نے 12 سال کی فاتح سنگاپورسے دنیا کے بہترین ایئرپورٹ کا اعزاز چھین لیا
- اسرائیلی بمباری میں 6 ہزار ماؤں سمیت 10 ہزار خواتین ہلاک ہوچکی ہیں، اقوام متحدہ
- 14 دن کے اندر کے پی اسمبلی اجلاس بلانے اور نومنتخب ممبران سے حلف لینے کا حکم
- ایل ڈی اے نے 25 ہاﺅسنگ سوسائٹیوں کے پرمٹ اور مجوزہ لے آﺅٹ پلان منسوخ کردیے
- امریکا نے اقوام متحدہ میں فلسطین کی مستقل رکنیت کی قرارداد ویٹو کردی
- وزیراعظم کا اسمگلنگ کے خاتمے کے لیے ملک گیر مہم تیز کرنے کا حکم
- جی-7 وزرائے خارجہ کا اجلاس؛ غزہ میں جنگ بندی کا مطالبہ
- پنڈی اسٹیڈیم میں بارش؛ بھارت نے چیمپیئنز ٹرافی کی میزبانی پر سوال اٹھادیا
- اس سال ہم بھی حج کی نگرانی کرینگے شکایت ملی تو حکام کو نہیں چھوڑیں گے، اسلام آباد ہائیکورٹ
- بشریٰ بی بی کو کھانے میں ٹائلٹ کلینر ملا کر دیا گیا، عمران خان
- عمران خان اور بشریٰ بی بی کی درخواستیں منظور، طبی معائنہ کروانے کا حکم
- حملے میں کوئی نقصان نہیں ہوا، تمام ڈرونز مار گرائے؛ ایران
- 25 برس مکمل، علیم ڈار دنیائے کرکٹ کے پہلے امپائر بن گئے
- قومی اسمبلی: جمشید دستی اور اقبال خان کے ایوان میں داخلے پر پابندی
- کراچی میں غیرملکیوں کی گاڑی پر حملہ، خودکش بمبار کی شناخت
- مولانا فضل الرحمٰن کو احتجاج کرنا ہے تو کے پی میں کریں ، بلاول بھٹو زرداری
- کراٹے کمبیٹ 45؛ شاہ زیب رند نے ’’بھارتی کپتان‘‘ کو تھپڑ دے مارا
- بلوچستان کابینہ کے 14 وزراء نے حلف اٹھا لیا
- کینیا؛ ہیلی کاپٹر حادثے میں آرمی چیف سمیت 10 افسران ہلاک
جناح ایئر پورٹ پر 94 لاکھ کی الیکٹرانکس مصنوعات کی اسمگلنگ ناکام
کراچی: پاکستان کسٹمز جناح اٸیرپورٹ کلکٹریٹ نے ایک کامیاب کاررواٸی کرتے ہوٸے 94 لاکھ روپے مالیت کی الیکٹرانکس مصنوعات اسمگل کرنے کی کوشش ناکام بنادی ہے۔
ڈپٹی کلکٹر جناح انٹرنیشنل اٸیرپورٹ انعام وزیر نے بتایا کہ دبٸی سے امارات اٸیر کی پرواز EK-606 کے ذریعےآنے والے دو مسافر محمد سفیان اور وصی حیدر کے خلاف کسٹمز ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کرکے انہیں گرفتار کرلیا گیا ہے۔
انہوں نے بتایا کہ ان مسافروں نے کسٹم حکام کو چکمہ دینے کی کوشش بھی کی تھی اور دونوں مسافروں نے آمد کے بعد کورونا ٹیسٹنگ کی قطار سے نکل کر بین الاقوامی ڈپارچر لاؤنج کی طرف جانے کی کوشش کی جسے کسٹمز کے سیٹلاٸیٹ ایریا پر تعینات سادہ لباس اہلکاروں نے ناکام بناتے ہوٸے ان مشکوک مسافروں کی نگرانی کی تو دونوں مسافروں نے گرین چینل سے جانے کی کوشش کی۔
کسٹم حکام نے انہیں روک کر انکے سامان کی ایگزامنیشن کی تو مسافروں کے 2 ٹرالی بیگز، 2 شولڈر بیگز اور ایک پلاسٹک شاپر سے الیکٹرانکس اشیاء برآمد ہوٸیں، جن میں 16 آٸی فونز، 8 میک بکس، 2 پلے اسٹیشن اور36 راڈو گھڑیاں شامل ہیں۔
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔