جامشوروتھرمل پلانٹ میں ہائیڈروجن سے آکسیجن بنانے کا کامیاب تجربہ

اسٹاف رپورٹر  منگل 11 مئ 2021
اس منصوبے کی کام یابی سے محکمہ صحت پر آکسیجن کی کمی کا دباؤ بڑی حد تک کم ہو جائے گا۔(فوٹو:ایکسپریس)

اس منصوبے کی کام یابی سے محکمہ صحت پر آکسیجن کی کمی کا دباؤ بڑی حد تک کم ہو جائے گا۔(فوٹو:ایکسپریس)

 کراچی: جامشورو تھرمل پاور پلانٹ کے انجینئرزنے ہائیڈروجن پلانٹ سے آکسیجن تیار کرنے کا کامیاب تجربہ کرلیا۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق پاک فوج اور ضلعی انتظامیہ کی معاونت سے تیاراور مکمل کیے جانے والےاس منصوبے کے نتیجے میں فوری طور 385 کلو گرام آکسیجن روزانہ کی بنیاد پر تیار ہوگی جبکہ تیار اکسیجن کے 60 سلنڈر ہر روزا سپتالوں کو طبی استعمال کے لیے فراہم کیے جاسکتے ہیں۔

پاکستان کونسل برائے سائنسی اور صنعتی تحقیق ( پی سی ایس آئی آر) کے ماہرین نے جامشورو تھرمل پاور پلانٹ  کا دورہ کیا اور تیار شدہ آکسیجن کے نمونے حاصل کیے۔ پی سی ایس آئی آر کے ماہرین نے منصوبے کے تمام تکنیکی پہلوؤں کا جائزہ لیا اور جلد ہی اپنی حتمی سفارشات پیش کریں گے۔

ماہرین کا کہنا ہے اس منصوبے کی کام یابی سے کورونا کے علاج معالجے بالخصوص ایسے مریض جن کو آکسیجن کی ضرورت ہوگی، کے علاج میں بہت مدد ملے گی، جب کہ محکمہ صحت پر آکسیجن کی کمی کا دباؤ بڑی حد تک کم ہو جائے گا۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔