عوام کے ساتھ بیوروکریسی کا سلوک قطعی طور پر قابل رشک نہیں، فواد چوہدری

ویب ڈیسک  بدھ 12 مئ 2021
بیوروکریسی میں رویوں کو بدلنے کی ضرورت ہے، فواد چوہدری فوٹو: فائل

بیوروکریسی میں رویوں کو بدلنے کی ضرورت ہے، فواد چوہدری فوٹو: فائل

 اسلام آباد: وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات فواد چوہدری کا کہنا ہے کہ عام لوگوں کے ساتھ ہماری بیوروکریسی کا سلوک قطعی طور پر قابل رشک نہیں۔

اپنی ٹوئٹ میں فواد چوہدری نے کہا کہ کسی بھی شعبے کی طرح سفارتخانوں میں بہت اچھے آفیسرز ہیں لیکن داستانیں لکھی جا سکتی ہیں جو سابق ادوار میں پاکستانیوں کے ساتھ سلوک رواء رکھا جاتا تھا۔ عمران خان کو کریڈٹ جاتا ہے انھوں نے عام مزدور کا دکھ محسوس کیا اور آج پاکستان کے سفارتخانے اپنے مزدوروں اور عام شہریوں کو جوابدہ ہیں۔

وفاقی وزیر کا کہنا تھا کہ وہ چند سابق بیوروکریٹس کے وزیراعظم کو لکھے گئے خط پر حیران ہیں، تحریک انصاف بیرون ملک پاکستانیوں خصوصا٘ مزدوروں کے ساتھ ہرحال میں کھڑی ہوگی، رویوں کو بدلنےکی ضرورت ہے، عام لوگوں کے ساتھ ہماری بیوروکریسی کا سلوک قطعی طور پر قابل رشک نہیں یہ عموعی شکایت ہے اور سفارتخانے بھی اس سے مبرا نہیں۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔