- پشاور ہائیکورٹ نے چیئرمین ایف بی آر کی تنخواہ روکنے کا حکم
- اسلام آباد میں وفاقی وزارتوں کے کوہسار بلاک سے بجلی کی تاریں چوری
- ڈاؤ یونیورسٹی نے کتے کے کاٹے کی ویکسین تیار کرلی
- 3 کروڑ نوری سال دور موجود اسپائیڈر کہکشاں کی نئی تصویر جاری
- جن خواتین کو حیض آنا بند ہوجائے ان کے لیے کیا چیزیں نقصان دہ ہیں؟
- امتحان میں نقل کرانے کیلئے طلبا کے احباب کا انوکھا طریقہ
- اوپن مارکیٹ میں ڈالر کی قدر میں کمی
- سانحہ 9 مئی؛علی امین گنڈاپور سمیت تحریک انصاف کے 29 رہنماؤں کے وارنٹ جاری
- اقتصادی محاذ پرمثبت پیش رفت سے اسٹاک مارکیٹ میں تیزی، 65000 کی نفسیاتی حد بحال
- متحدہ عرب امارات کی 87 ممالک کیلیے ویزا فری سہولت؛ اسرائیل بھی شامل
- ملیر جیل میں ایڈز کے قیدی نے پہلی منزل سے چھلانگ لگاکر خودکشی کرلی
- امریکی سفیر کی پاکستان آئی ایم ایف معاہدے کے لیے حمایت کی یقین دہانی
- طارق روڈ پر وین میں 8 لاکھ کی ڈکیتی، مزاحمت پر دو زخمی، کورنگی میں شہریوں نے ڈاکو مارڈالا
- سعودی عرب؛ پاکستانی کی لاٹری میں کروڑوں روپے مالیت کی کار نکل آئی
- کوئٹہ: حوالہ و ہنڈی میں ملوث دو ملزمان گرفتار، 7 ہزار ڈالرز اور 22 لاکھ روپے برآمد
- شہلا رضا پاکستان ہاکی فیڈریشن کی پہلی خاتون صدر منتخب
- سائفر کیس میں کیا بے چینی تھی جو رات 9 بجے بھی ٹرائل ہو رہا تھا؟ اسلام آباد ہائیکورٹ
- لندن میں دوران پرواز مسافر کی خودکشی؛ طیارے کی ہنگامی لینڈنگ
- وزیراعظم کی ارشد ندیم سے ملاقات، 25 لاکھ روپے انعام دیدیا
- پرویز الہی اڈیالہ جیل کے واش روم میں گرگئے، ہڈی فریکچر
بھارت میں کورونا سے ایک دن میں ہلاکتوں کے تمام ریکارڈ ٹوٹ گئے
نئی دہلی: بھارت میں کورونا وبا سے ایک دن میں 4 ہزار 205 ہلاکتیں ہوئیں جس کے بعد ملک بھر میں کورونا سے ہونے والی ہلاکتوں کی تعداد ڈھائی لاکھ سے تجاوز کرگئی۔
بھارتی میڈیا کے مطابق بھارت میں کورونا سے ایک دن میں ہلاکتوں کا ریکارڈ ٹوٹ گیا۔ گزشتہ 24 گھنٹوں میں 4 ہزار 205 اموات کے بعد کورونا سے ہلاک ہونے والوں کی مجموعی تعداد ڈھائی لاکھ ہوگئی۔
بھارت میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا کے 3 لاکھ 48 ہزار اور 421 نئے کیسز سامنے آئے ہیں۔ بھارت میں اب تک 2 کروڑ 28 لاکھ افراد کورونا سے متاثر ہوچکے ہیں۔
یہ خبر بھی پڑھیں : کورونا وبا؛ دریائے گنگا میں 40 سے زائد لاشوں نے خوف و ہراس پھیلا دیا
آزاد ذرائع اور عالمی میڈیا نے انکشاف کیا ہے کہ اصل تعداد سرکاری اعداد و شمار سے کہیں زیادہ ہے۔ سرکاری اعداد و شمار صرف اُن افراد کا ہے جو اسپتال میں کورونا سے بازی ہار گئے جب کہ گھروں میں ہونے والی اموات اس کے علاوہ ہیں جن کا کوئی ریکارڈ نہیں۔
بھارت کے معروف ماہر وائرس شاہد جمیل نے میڈیا کو بتایا کہ کورونا کے نئے کیسز کے گراف سے صورت حال مستحکم نظر آتی ہے یعنی کوئی بڑا اضافہ نہیں ہوا ہے لیکن کیسز میں کمی بھی بہت معمولی ہے اس لیے یہ کہنا مشکل ہے کہ ہم نے نئے کیسز کے اضافے کے عروج کو چھو لیا ہے۔
بھارت میں کورونا کی تازہ لہر نے نظام صحت کو مفلوج کرکے رکھ دیا، اسپتال مریضوں سے بھر گئے اور سیکڑوں افراد بستر کے انتظار میں فٹ پاتھ پر ہی آکسیجن سلنڈر لگائے منتظر رہے۔ آکسیجن کی قلت نے اس لہر کو مزید ہولناک بنادیا اور ہلاکتوں کی تعداد نے تمام ریکارڈ توڑ دیئے۔
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔