مسجد قاسم علی خان نے شہادتوں کی تصدیق کے بعد آج عید کا اعلان کردیا

ویب ڈیسک  بدھ 12 مئ 2021
پشاور میں چاند كی شہادتوں كی بنياد پر کل عيدالفطرمنائی جائے گی۔(فوٹو:فائل)

پشاور میں چاند كی شہادتوں كی بنياد پر کل عيدالفطرمنائی جائے گی۔(فوٹو:فائل)

 پشاور: جامع مسجد قاسم علی خان میں ہونے والے مقامی رويت ہلال كميٹی كے اجلاس میں چاند کی شہادتیں موصول ہونے کے بعد آج جمعرات13مئی كو عيدالفطر منانے کا اعلان کردیا ہے۔

مسجد قاسم خان میں 23 افراد نے چاند کی شہادت دی، ان شہادتوں کی شرعی اصولوں کے مطابق تصدیق  کرنے کے بعد مفتی پوپلزئی نے کہا ہے کہ آج بروز جمعرات 13 مئی  کو شوال کا پہلا دن ہو گا۔  مفتی پوپلزئی کا کہنا ہے کہ مرکزی کمیٹی کو بھی چاہیئے کہ ہمارے گواہان تسلیم کرے۔

یہ بھی پڑھیئے : عيد كاچاند ديكھنے کیلئے زونل رویت ہلال کمیٹیوں کا اجلاس پشاور میں ہورہا ہے

دوسری جانب پشاور کی سرکاری زونل رویت ہلال کمیٹی کو بھی شوال کا چاند دیکھنے کی شہادتیں موصول ہوئی ہیں، زونل کمیٹی کے مطابق چاند دیکھنے کی 60 شہادتیں ٹیلی فون پر موصول ہوئیں جب کہ 20 افراد کمیٹی میں پیش ہوئے، مرکزی کمیٹی کومطلع کر دیا ہے، تاہم اعلان کا اختیار مرکزی کمیٹی کو حاصل ہے۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔