لاک ڈاؤن نے عید کی روایتی گہما گہمی کے ساتھ عید کی مٹھاس بھی چھین لی

بزنس رپورٹر  جمعرات 13 مئ 2021
دکانوں میں مٹھائیوں اور کیک کا اسٹاک تیار نہیں کیا گیا ، محمد کلیم

دکانوں میں مٹھائیوں اور کیک کا اسٹاک تیار نہیں کیا گیا ، محمد کلیم

 کراچی: کورونا وائرس کے پھیلاؤ کو روکنے کے لیے ملک بھر میں ہونے والے لاک ڈاؤن نے عید کی روایتی گہما گہمی کے ساتھ عید کی مٹھاس بھی چھین لی۔

مٹھائی کی دکانوں اور کیک بنانے والی بیکریوں کو گزشتہ سال کی طرح اس سال بھی کاروبار ماند رہنے کا خدشہ ہے جس کی وجہ سے مٹھائی کی دکانوں اور بیکریوں میں بھی محدود اسٹاک تیار کیا گیا ہے اگرچہ لاک ڈاؤن کے دوران بیکریوں کو کاروبار کرنے کی اجازت ہے زیادہ تر بیکریوں میں کیک مٹھائیاں اور حلوہ جات بھی فروخت کیے جاتے ہیں تاہم بیکری مالکان اور مٹھائی  فروخت کرنے والوں کا کہنا ہے کہ عید کے حوالے سے تاحال کوئی خاص تیاری نہیں کی گئی۔

مٹھائی فروشوں اور بیکری مالکان کا کہنا ہے کہ ان دنوں عید کے لیے پیشگی آرڈر بک کیے جاتے تھے اور مٹھائیوں حلوہ جات اور کیک کی قسم قسم کی ورائیٹیز دن رات تیار کی جاتی تھیں میں آخری ہفتہ میں لگنے والے لاک ڈاؤن کی وجہ سے کاروبار نہ ہونے کے برابر ہے، کاریگروں کی بڑی تعداد دیگر شہروں سے تعلق رکھتی ہے جو اپنے گھروں کو جاچکے ہیں، جیل چورنگی پر واقع مٹھائی کی دکان کے منیجر محمد کلیم کا کہنا تھا کہ کراچی میں بازار اور کاروبار بند ہونے کی وجہ سے مٹھائیوں اور کیک کی فروخت نہ ہونے کے برابر ہے۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔