- 3 کروڑ نوری سال دور موجود اسپائیڈر کہکشاں کی نئی تصویر جاری
- جن خواتین کو حیض آنا بند ہوجائے ان کے لیے کیا چیزیں نقصان دہ ہیں؟
- امتحان میں نقل کرانے کیلئے طلبا کے احباب کا انوکھا طریقہ
- اوپن مارکیٹ میں ڈالر کی قدر میں کمی
- سانحہ 9 مئی؛علی امین گنڈاپور سمیت تحریک انصاف کے 29 رہنماؤں کے وارنٹ جاری
- اقتصادی محاذ پرمثبت پیش رفت سے اسٹاک مارکیٹ میں تیزی، 65000 کی نفسیاتی حد بحال
- متحدہ عرب امارات کی 87 ممالک کیلیے ویزا فری سہولت؛ اسرائیل بھی شامل
- ملیر جیل میں ایڈز کے قیدی نے پہلی منزل سے چھلانگ لگاکر خودکشی کرلی
- امریکی سفیر کی پاکستان آئی ایم ایف معاہدے کے لیے حمایت کی یقین دہانی
- طارق روڈ پر وین میں 8 لاکھ کی ڈکیتی، مزاحمت پر دو زخمی، کورنگی میں شہریوں نے ڈاکو مارڈالا
- سعودی عرب؛ پاکستانی کی لاٹری میں کروڑوں روپے مالیت کی کار نکل آئی
- کوئٹہ: حوالہ و ہنڈی میں ملوث دو ملزمان گرفتار، 7 ہزار ڈالرز اور 22 لاکھ روپے برآمد
- شہلا رضا پاکستان ہاکی فیڈریشن کی پہلی خاتون صدر منتخب
- سائفر کیس میں کیا بے چینی تھی جو رات 9 بجے بھی ٹرائل ہو رہا تھا؟ اسلام آباد ہائیکورٹ
- لندن میں دوران پرواز مسافر کی خودکشی؛ طیارے کی ہنگامی لینڈنگ
- وزیراعظم کی ارشد ندیم سے ملاقات، 25 لاکھ روپے انعام دیدیا
- پرویز الہی اڈیالہ جیل کے واش روم میں گرگئے، ہڈی فریکچر
- کوئٹہ، پشین، لورالائی، سبی، خضدار اور مکران میں بجلی چوروں کے خلاف آپریشن جاری
- راولپنڈی؛ اسلحہ کے زور پر کمسن بچیوں سے نازیبا حرکت کرنیوالا ملزم گرفتار
- کراچی میں ایک ہی گھر سے لاپتہ پانچ لڑکیاں بازیاب
عید گھر پر گزارنے کا موقع پانے پر پلیئرز مسرور
لاہور: دورئہ جنوبی افریقہ اور زمبابوے کے بعد قومی کرکٹ اسکواڈ کی وطن واپسی ہوگئی جب کہ طویل ٹور کے بعد عید گھر پر گزارنے کا موقع پانے پر پلیئرز مسرور ہیں۔
طویل دورہ جنوبی افریقہ اور زمبابوے کے دوران بائیو ببل کی سختیاں جھیلنے والا پاکستانی اسکواڈ چارٹرڈ طیارے کے ذریعے لاہور واپس پہنچ گیا، علامہ اقبال ایئرپورٹ پر تمام کھلاڑیوں اور معاون اسٹاف ارکان کی ریپڈ کورونا ٹیسٹنگ ہوئی، نتائج آنے کے بعد سب اپنے گھروں کو روانہ ہوئے۔
واضح رہے کہ پاکستان ٹیم نے جنوبی افریقہ میں ون ڈے اور ٹی ٹوئنٹی سیریز میں کامیابی حاصل کی، اس کے بعد دورئہ زمبابوے میں 3 ٹی ٹوئنٹی میچز کی سیریز2-1 سے جیتی،ٹیسٹ سیریز میں پاکستان نے میزبان ٹیم کو2-0 سے وائٹ واش کیا۔
قومی اسکواڈ میں شامل کرکٹرز میں بیشتر تربیتی کیمپ کے آغاز سے دونوں ٹورز کے اختتام تک بائیو ببل میں رہے، صرف 11ٹیسٹ کرکٹرز نے بعد میں جوائن کیا تھا، طویل عرصے بائیو سیکیورٹی میں گزارنے والے کھلاڑیوں کو کم از کم اس بار عید گھر پر گزارنے کا موقع ملا ہے جس پر وہ خوشی کا اظہار بھی کررہے ہیں۔
بولنگ کوچ وقار یونس دورہ ادھورا چھوڑ کر آسٹریلیا روانہ ہوگئے تھے، ان کی اہلیہ کا عید کے بعد آپریشن ہے۔ قومی کرکٹرز کی اگلی مصروفیت پی ایس ایل ہوگی جس کے انعقاد اور وینیو کا فیصلہ ہونا ابھی باقی ہے۔
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔