- پولیس سرپرستی میں اسمگلنگ کی کوشش؛ سندھ کے سابق وزیر کی گاڑی سے اسلحہ برآمد
- ساحل پر گم ہوجانے والی ہیرے کی انگوٹھی معجزانہ طور پر مل گئی
- آئی ایم ایف بورڈ کا شیڈول جاری، پاکستان کا اقتصادی جائزہ شامل نہیں
- رشتہ سے انکار پر تیزاب پھینک کر قتل کرنے کے ملزم کو عمر قید کی سزا
- کراچی؛ دو بچے تالاب میں ڈوب کر جاں بحق
- ججوں کے خط کا معاملہ، اسلام آباد ہائیکورٹ نے تمام ججوں سے تجاویز طلب کرلیں
- خیبرپختونخوا میں بارشوں سے 36 افراد جاں بحق، 46 زخمی ہوئے، پی ڈی ایم اے
- انٹربینک میں ڈالر کی قدر میں تنزلی، اوپن مارکیٹ میں معمولی اضافہ
- سونے کے نرخ بڑھنے کا سلسلہ جاری، بدستور بلند ترین سطح پر
- گداگروں کے گروپوں کے درمیان حد بندی کا تنازع؛ بھیکاری عدالت پہنچ گئے
- سائنس دانوں کی سائبورگ کاکروچ کی آزمائش
- ٹائپ 2 ذیا بیطس مختلف قسم کے سرطان کے ساتھ جینیاتی تعلق رکھتی ہے، تحقیق
- وزیراعظم کا اماراتی صدر سے رابطہ، موسمیاتی تبدیلی سے نمٹنے کے لیے مشترکہ اقدامات پر زور
- پارلیمنٹ کی مسجد سے جوتے چوری کا معاملہ؛ اسپیکر قومی اسمبلی نے نوٹس لے لیا
- گزشتہ ہفتے 22 اشیا کی قیمتیں بڑھ گئیں، ادارہ شماریات
- محکمہ موسمیات کی کراچی میں اگلے تین روز موسم گرم و مرطوب رہنے کی پیش گوئی
- بھارت؛ انسٹاگرام ریل بنانے کی خطرناک کوشش نے 21 سالہ نوجوان کی جان لے لی
- قطر کے ایئرپورٹ نے ایک بار پھر دنیا کے بہترین ایئرپورٹ کا ایوارڈ جیت لیا
- اسرائیلی بمباری میں 6 ہزار ماؤں سمیت 10 ہزار خواتین ہلاک ہوچکی ہیں، اقوام متحدہ
- 14 دن کے اندر کے پی اسمبلی اجلاس بلانے اور نومنتخب ممبران سے حلف لینے کا حکم
ایک بری ٹیسٹ سیریز بابر اعظم پر بھاری پڑ گئی
کراچی: ایک بری ٹیسٹ سیریز بابر اعظم پر بھاری پڑ گئی، بیٹسمین رینکنگ میں ٹاپ 10 سے اخراج کے دہانے پر پہنچ گئے۔
پاکستان نے زمبابوے کو 2 ٹیسٹ میچز کی سیریز میں کلین سوئپ کیا،دونوں بار ٹیم نے اننگز سے فتح سمیٹی، سیریز میں جہاں اچھا پرفارم کرنے والوں کو رینکنگ میں فوری صلہ ملا،وہیں کپتان بابر اعظم کیلیے کچھ اچھی خبر نہیں ہے،ان کا بیٹ دونوں میچز میں خاموش ریا،ایک درجہ مزید تنزلی کی وجہ سے وہ اب دسویں نمبر پر پہنچ گئے ہیں۔
اسی طرح محمد رضوان کو بھی تنزلی کا سامنا رہا جس کی وجہ سے وہ 20 ویں درجے پر آگئے،دوسرے ٹیسٹ میں 215 رنز ناٹ آؤٹ کی عمدہ اننگز کھیلنے والے عابد علی ایک ساتھ 38 درجے کی جست لگاتے ہوئے 40 ویں نمبر پر پہنچ گئے۔
اسی میچ میں 126 رنز کی اننگز کھیلنے والے سینئر بیٹسمین اظہر علی کو 4 درجے ترقی نے 16 ویں نمبر پر رسائی دلا دی، نعمان علی97 رنز کی بدولت 35 درجے ترقی سمیٹتے ہوئے 116 ویں درجے پر آگئے، بیٹسمین رینکنگ میں نمبر پوزیشن کین ولیمسن کے پاس ہے۔
ادھر بولرزرینکنگ میں پاکستانی پیسرز حسن علی، نعمان علی اور شاہین شاہ آفریدی نے زمبابوے کے خلاف تاریخ ساز پرفارمنس کی بدولت کیریئر بیسٹ پوزیشن حاصل کرلی،یہ تینوں ایک ہی ٹیسٹ اننگز میں 5 وکٹیں لینے والے پاکستان کے اولین بولرز بنے ہیں۔
عالمی سطح پر بھی 28 برس بعد ایک ٹیسٹ میں 3 بولرز کی جانب سے اننگز میں 5 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا گیا، حسن علی 6 درجہ ترقی کے بعد اب 14 ویں نمبر پر چلے گئے،شاہین آفریدی کو 9 درجے ترقی نے 22 ویں درجے پر پہنچا دیا،نعمان بھی 54 سے 46 ویں نمبر پر چلے گئے،ٹاپ ٹیسٹ بولر کا اعزاز آسٹریلوی پیٹ کمنز کے پاس ہے۔
واضح رہے کہ ٹیسٹ رینکنگ میں پاکستان کا پانچواں نمبر ہے۔
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔