سی اے اے نے مسافروں کو کیو آر کورونا ٹیسٹ سے استثنیٰ دیدیا

اسٹاف رپورٹر  جمعرات 13 مئ 2021
مسافروں کو کیو آر کوڈ والی تصدیقی کورونا ٹیسٹ رپورٹ کی لازمی موجودگی سے استشنی دے دیا گیا۔فوٹو : فائل

مسافروں کو کیو آر کوڈ والی تصدیقی کورونا ٹیسٹ رپورٹ کی لازمی موجودگی سے استشنی دے دیا گیا۔فوٹو : فائل

 کراچی: سول ایوی ایشن اتھارٹی نے مسافروں کو کیو آر کورونا ٹیسٹ سے استثنیٰ دے دیا۔

جعلی کروونا ٹیسٹ رپورٹ پر پاکستان آمد کے معاملے پر سول ایوی ایشن نے مسافروں کی سہولت کے پیش نظر اہم فیصلہ کیا،جس کے مطابق مسافروں کو کیو آر کوڈ والی تصدیقی کورونا ٹیسٹ رپورٹ کی لازمی موجودگی سے استشنی دے دیا گیا۔

استثنیٰ پر مبنی نوٹیفکیشن ڈائریکٹر ائر ٹرانسپورٹ سی اے اے عرفان صابر نے جاری کیا، سی اے اے کے مطابق کورونا پھیلاؤ کو روکنے کے لیے 10 مئی کو جاری کردہ نوٹیفکیشن کی دیگر ہدایات پر عملدرآمد بدستور جاری رہے گا۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔