32سالہ پاکستانی کوہ پیما سرباز خان نے بھی ماؤنٹ ایورسٹ سر کرلی

ذوالفقار بیگ  جمعرات 13 مئ 2021
سرباز خان کے ٹو، نانگا پربت، مناسلو، انمپورنا جیسی چوٹیاں بھی سر کر چکے ہیں۔ فوٹو : سوشل میڈیا

سرباز خان کے ٹو، نانگا پربت، مناسلو، انمپورنا جیسی چوٹیاں بھی سر کر چکے ہیں۔ فوٹو : سوشل میڈیا

 اسلام آباد: ایک اور پاکستانی کلائمبر نے ماؤنٹ ایورسٹ سر کرلی۔

سرباز خان نے 8848-M چوٹی گزشتہ روز سر کی، ہنزہ سے تعلق رکھنے والے 32سالہ سرباز خان پروفیشنل کلائمبر ہیں جنھوں نے اپنے کیریئر کا آغاز 2016میں کیا تھا۔

سرباز خان پاکستان کی طرف سے پہلی بار ماؤنٹ ایورسٹ کو سر کرنے والے نذیر صابر اور پہلی ہی بار کے ٹی کو سر کرنے والے انشرف امان کو اپنا ہیرو تسلیم کرتے ہیں۔

سرباز خان کے ٹو، نانگا پربت، مناسلو، انمپورنا جیسی چوٹیاں بھی سر کر چکے ہیں۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔