افغانستان ؛ بارودی سرنگ دھماکوں میں بچوں سمیت 9 افراد ہلاک

ویب ڈیسک  جمعـء 14 مئ 2021
ہلاک اور زخمی ہونے والوں میں خواتین اور بچے بھی شامل ہیں، فوٹو: فائل

ہلاک اور زخمی ہونے والوں میں خواتین اور بچے بھی شامل ہیں، فوٹو: فائل

کابل: افغانستان کے صوبوں قندھار اور قندوز میں بارودی سرنگ کے دھماکے میں 9 افراد ہلاک اور 17 زخمی ہوگئے۔

افغان میڈیا کے مطابق عید الفطر کے موقع پر طالبان اور افغان فوج کی جانب سے تین روزہ سیز فائر کے اعلان کے باوجود افغان عوام کی زندگیاں محفوظ نہیں۔

قندھار میں بارودی سرنگ کے دھماکے میں 7 افراد ہلاک اور 3 زخمی ہوئے جب کہ قندوز میں ہونے والے بارودی سرنگ کے دھماکے میں 2 افراد ہلاک اور 14 زخمی ہوگئے۔

ہلاک اور زخمی ہونے والوں میں خواتین اور بچے بھی شامل ہیں۔ 4 زخمیوں کی حالت نازک ہونے کے باعث ہلاکتوں میں اضافے کا خدشہ ظاہر کیا جا رہا ہے۔

واضح رہے کہ جنگ زدہ افغانستان میں متحارب گروپوں نے بارودی سرنگیں بچھائی ہوئی ہیں جس کی زد میں آکر سیکڑوں افراد ہلاک اور زخمی ہوچکے ہیں۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔