زیادہ پیسے مانگنے پر درزی کی دکان پر فائرنگ، بچے سمیت 2 افراد جاں بحق

ویب ڈیسک  جمعـء 14 مئ 2021
فائرنگ کرنے والوں کو جلد گرفتار کرلیا جائے گا، پولیس فوٹو: فائل

فائرنگ کرنے والوں کو جلد گرفتار کرلیا جائے گا، پولیس فوٹو: فائل

گوجرانوالہ: گلشن عدیل کالونی میں درزی کی دکان پر فائرنگ سے ایک بچے سمیت 2 افراد جاں بحق ہوگئے۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق گوجرانوالہ کے تھانہ سبزی منڈی کی حدود میں واقع گلشن عدیل کالونی میں 2 افراد نے عاشر نامی درزی کی دکان پر فائرنگ کرکے فرار ہوگئے، ایک بچے سمیت 2 افراد فائرنگ کی زد میں آکر موقع پر ہی جاں بحق ہوگئے۔ واقعے کی اطلاع ملتے ہی پولیس موقع پر پہنچ گئی اور لاشوں کو اسپتال منتقل کرکے ضابطے کی کارروائی شروع کردی گئی۔

پولیس کا کہنا ہے کہ جاں بحق ہونے والوں کی شناخت 6 سالہ برہان اور 17 سالہ عثمان کے نام سے ہوئی ہے، برہان کو سر جب کہ عثمان کو سینے میں گولی لگی ہے۔ ابتدائی تفتیش کے دوران یہ بات سامنے آئی ہے کہ عاشر درزی نے حماد اور سن نامی 2 افراد سے پیسے کپڑوں کی سلائی کے پیشے مانگے تھے جو انہیں زیادہ لگے۔ بات زیادہ بڑھنے پر انہوں نے فائرنگ کردی، دونوں ملزمان کو جلد گرفتار کرلیا جائے گا۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔