امیتابھ، دھرمیندر، سارہ، اور سونم کپور کی مداحوں کو عید مبارک

ویب ڈیسک  جمعـء 14 مئ 2021
ان شااللہ ہم سب کے لیے بہتر وقت آئے گا، سارہ علی خان (فوٹو: فائل)

ان شااللہ ہم سب کے لیے بہتر وقت آئے گا، سارہ علی خان (فوٹو: فائل)

 ممبئی: بھارت میں ریاست کیرالہ کے سوا تمام ریاستوں میں آج عید الفطر منائی گئی اور اس موقع پر شوبز سے تعلق رکھنے والی شخصیات نے مداحوں کو عید کی مبارکبادیں دیں۔

بھارتی اداکارہ سونم کپور نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر چاند رات کی مبارک باد دینے کے لیے 2007 میں ریلیز ہونے والی اپنی فلم سانوریا کا وہ گیت شیئر کیا جس میں ہیرو رنبیر کپور اور سونم کپور سمیت درجنوں افراد چاند دیکھنے کے لیے جمع ہوتے تھے۔ گیت کے بول دیکھو ’’نظر آیا، چاند نظر آیا‘‘ تھے اور اس گیت کو کافی مقبولیت حاصل ہوئی تھی۔

بالی ووڈ کے سپر اسٹارز امیتابھ بچن اور دھرمیندر سنگھ نے بھی سماجی رابطے کی ویب سائٹس پر ایک تصویر شیئر کی جس میں عید مبارک لکھا ہوا تھا۔ علاوہ ازیں پریٹی زینٹا، شاہد کپور اور سدھارتھ ملہوترا سمیت دیگر اداکاروں نے بھی مداحوں کو عید کی مبارک دی اور وبا کے خاتمے کی دعا کی۔

کیریر کے آغاز میں ہی شہرت کی بلندی کو چھونے والی اداکارہ سارہ علی خان نے اپنے بھائی کے ساتھ تصویر شیئر کی اور کیپشن میں لکھا کہ سب کے لیے خوشی، مثبتیت اور سلامتی کی امید اور دعائیں۔ انشاء اللہ ہم سب کے لیے بہتر وقت آئے گا۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔