خانقاہ ڈوگراں میں گاڑی نہر میں گرنے سے 11 افراد جاں بحق

ویب ڈیسک  ہفتہ 15 مئ 2021
میاں علی نہر نزد خانقاہ ڈوگراں سرگودھا روڈ پر کار ٹرن لیتے ہوئے نہر میں گری (فوٹو : فائل)

میاں علی نہر نزد خانقاہ ڈوگراں سرگودھا روڈ پر کار ٹرن لیتے ہوئے نہر میں گری (فوٹو : فائل)

شیخو پورہ / گوجرانولا: خانقاہ ڈوگراں میں ایک گاڑی نہر میں گرنے سے 11 افراد جاں بحق ہوگئے، تمام افراد کا تعلق گوجرانوالہ سے ہے۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق سرگودھا روڈ پر شیخو پورہ کے قریب ایک مسافر گاڑی موڑ کاٹنے کے دوران میاں علی نہر میں جاگری اور اس میں سوار تمام 11 افراد جان کی بازی ہار گئے۔ مرنے والوں میں چھ بچے، تین خواتین اور دو مرد شامل ہیں۔ شیخوپورہ اور خانقاہ ڈوگراں کی امدادی ٹیموں نے جاں بحق افراد کی لاشوں کو نہر سے نکال کر اسپتال منتقل کردیا۔

حادثے کے بعد معلومات سامنے آئی ہیں کہ تمام افراد کا تعلق قلعہ دیدارسنگھ گوجرانوالہ محلہ عباس پورہ سے ہے۔ جاں بحق افراد میں 42 سالہ افضل، اس کی اہلیہ 40 سالہ سعدیہ اور ان کے 5 بچے شامل ہیں۔

بچوں میں 13 سالہ ہریرہ ، 11 سالہ سعد، 9 سال حسن، 6 سالہ حسین افضل سال اور چاند شامل ہیں۔ افضل کی والدہ 70 سالہ منور بی بی اور 35 سالہ بیٹی مدیحہ عمران بھی شامل تھیں۔ مدیحہ کا بیٹا 12 سالہ سبحان بھی جاں بحق ہونے والوں میں شامل ہے۔ تمام خاندان مدیحہ کو عید کے بعد واپس چھوڑنے جارہا تھا۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔