اسلام آباد انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر ایک شخص سے اسلحہ برآمد

ویب ڈیسک  ہفتہ 15 مئ 2021
ملزم کے پاس سے 30 بور پستول اور 4 گولیاں برآمد ہوئیں

ملزم کے پاس سے 30 بور پستول اور 4 گولیاں برآمد ہوئیں

اسلام آباد انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر آنے والے ایک شخص سے پستول برآمد ہوا۔

سیکیورٹی اہلکاروں نے مشکوک شخص کو روک کر اس کی تلاشی لی تو اس کے پاس سے 30 بور پستول اور 4 گولیاں برآمد ہوئیں۔

ائیرپورٹ ذرائع کے مطابق سیکیورٹی اہلکاروں نے مشتبہ شخص کو گرفتار کرلیا جس کی شناخت غازی امان اللہ کے نام سے ہوئی۔ ایئرپورٹ اہلکاروں نے مزید تحقیقات کے لیے ملزم کو پولیس کے حوالے کردیا۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔