پی ایس ایل 6 کے باقی مقابلے دبئی میں ہونے کا امکان   

ویب ڈیسک  ہفتہ 15 مئ 2021
پاکستان کرکٹ بورڈ نے پی ایس ایل فرنچائز کو گرین سگنل دے دیا

پاکستان کرکٹ بورڈ نے پی ایس ایل فرنچائز کو گرین سگنل دے دیا

پاکستان سپر لیگ 6 کے بقیہ میچز دبئی میں ہونے کا امکان ہے۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق پاکستان سپر لیگ کے چھٹے ایڈیشن کے بقیہ میچز دبئی میں کروانے کے لیے متحدہ عرب امارات کرکٹ بورڈ نے رضامندی ظاہر کردی جس کے بعد پاکستان کرکٹ بورڈ نے پی ایس ایل فرنچائز کو گرین سگنل دے دیا     ۔

ذرائع کے مطابق دبئی آنے والے پی سی بی کے وفد کا دورہ کامیاب رہا اور پی سی بی نے پی ایس ایل انتظامیہ کو بھرپور تیاری شروع کرنے کی ہدایات جاری کردی ہیں۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ دبئی آنے سے قبل 10 روزہ قرنطینہ کرنا ہوگا اور قرنطینہ مکمل کرنے کے بعد دبئی آنے کی اجازت ہوگی۔ پی ایس ایل کے مقابلے یکم تا 20 جون کو ہونا ہیں۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔