خوابوں کی تعبیر

فائزہ مشتاق عظیمی  اتوار 16 مئ 2021
آپ کے خوابوں کی تعبیریں جانیے۔ فوٹو : فائل

آپ کے خوابوں کی تعبیریں جانیے۔ فوٹو : فائل

روپے ضائع کرنا
ام کلثوم، لاہور

خواب: میں نے خواب دیکھا کہ میں اپنے میاں کے ساتھ ان کے دفتر میں موجود ہوں اور ان کے باس ان کو تنخواہ کا لفافہ دے رہے ہیں ۔ مگر اگلے ہی لمحے دیکھتی ہوں کہ وہ میری ساس کے ہاتھ میں ہے اور وہ کھڑکی کھول کر سارے پیسے ہوا میں اڑا دیتی ہیں۔ یہ دیکھ کہ میں بہت پریشان ہو جاتی ہوں کہ اب ہم کیا کریں گے۔ میرے میاں اپنی والدہ کو روکنے کے لئے تیزی سے آگے بڑھتے ہیں مگر وہ سب اڑا دیتی ہیں جس پہ وہ نیم بے ھوش ہو کر ادھر ہی زمین پہ بیٹھ جاتے ہیں۔

تعبیر: آپ کا خواب ظاھر کرتا ہے کہ اللہ نہ کرے گھریلو معاملات یا اولاد کی طرف سے آپ کو کچھ پریشانی کا سامنا کرنا پڑ سکتا ہے۔ ازدواجی معاملات میں بھی بیوی یا شوہر کی طرف سے اسی طرح کے مسلے کا سامنا ہو سکتا ہے۔ اس کے علاوہ کاروباری معاملات میں بھی کسی پریشانی سے رکاوٹ ہو سکتی ہے۔ اس کا تعلق کاروباری افراد سے ہو سکتا ہے جو آپ کے بھروسے کو توڑ سکتے ہیں ۔کوشش کریں کہ ان معاملات میں ضروری کاروائی لازمی کریں تا کہ کسی پریشانی سے بچا جا سکے ۔ آپ نماز پنجگانہ کی پابندی کریں اور کثرت سے یاحی یا قیوم کا ورد کیا کریں۔ لازمی طور پہ صدقہ و خیرات بھی کریں۔

خود کو بند جگہ محسوس کرنا
ماھم یعقوب، لاہور

خواب : میں نے خواب دیکھا کہ میں کسی جگہ بند ہو چکی ہوں اور کافی پریشان اور اداس بھی ہوں ۔ مجھے سمجھ نہیں آتا کہ میں آخر ہوں کہاں؟ مگر سوچ یہی ہے کہ میں کسی بند جگہ پہ ہوں اور کافی دنوں سے ہوں۔ اس کے بعد میری آنکھ کھل گئی ۔کئی دن سے یہ خواب میرے اعصاب پہ سوار ہے اور مجھے پریشانی رہتی ہے کہ جانے اس کا کیا مطلب ہو ، مجھے اس کی تعبیر بتا دیں ۔

تعبیر: خواب ظاہر کرتا ہے کہ اللہ نہ کرے کوئی بیماری یا ناگہانی پریشانی کا سامنا کرنا پڑ سکتا ہے۔ کسی کے ساتھ خراب تعلقات یا دشمنی کی طرف بھی دلیل کرتا ہے کہ کسی طاقت ور دشمن سے پالا پڑ سکتا ہے ۔ گھر کے کسی فرد کی بیماری کی وجہ سے گھر میں پریشانی کا سامنا کرنا پڑ سکتا ہے یا پھر نوکری  یا کاروباری معاملات میں کسی پریشان کن صورتحال کا سامنا کرنا پڑ سکتا ہے۔ مالی معاملات بھی اس سے متاثر ہوں گے۔ گھر کے سب لوگ نماز پنجگانہ کی پابندی کریں اور کثرت سے یا حی یا قیوم کا ورد کیا کریں ۔کسی منگل یا ہفتہ کو ظہر کی نماز کے بعد کالے چنے یا کالے ماش کسی مستحق کو دے دیں ۔

لاؤڈ سپیکر میں قرآن کی تلاوت کرنا
فیض احمد بیگ، لاہور

خواب : میں نے دیکھا کہ میں کسی اونچی سی عمارت کی چھت پہ موجود ہوں اور لاوڈ سپیکر میں قرآن پاک کی تلاوت کر رہا ہوں۔ عمارت کی مختلف منزلوں پہ مختلف لوگ نکل کر مجھے سراہتے ہیں جس سے مجھے بہت خوشی ہوتی ہے ۔

تعبیر : اچھا خواب ہے جو اس بات کو ظاہر کرتا ہے کہ اللہ تعالی کے فضل و کرم سے بزرگی عطا ہو گی ۔ علم و حکمت ملے گی ۔ دینی و روحانی معاملات میں ترقی ہو گی ۔ گھریلو و کاروباری معاملات میں دشمن پہ فتح نصیب ہو گی ۔ آپ نماز پنجگانہ کی پابندی کریں اور تلاوت قرآن پاک کو باقاعدگی سے جاری رکھیں ۔ کثرت سے یا حی یا قیوم کا ورد کیا کریں ۔

بھنا گوشت اور بریانی
عزیز خان، لاہور

خواب : میں نے خواب دیکھا کہ میں گھر میں اکیلا ہوں اور کچھ کھانا چاہتا ہوں ۔ فریج چیک کرنے پہ بھی مجھے کچھ نہیں ملتا۔ میں کافی پریشان بیٹھا ہوتا ہوں کہ بیل بجنے پہ باہر دیکھتا ہوں تو ہمارے ہمسائے ہوتے ہیں جو مجھے ایک ڈھکا ہوا ٹرے دیتے ہیں ۔ میں اندر آ کر دیکھتا ہوں تو اس میں بھنا ہوا گوشت اور بہترین بریانی ہوتی ہے ۔ اس کے بعد میری آنکھ کھل گئی ۔

تعبیر : اچھا خواب ہے جو اس بات کو ظاہر کرتا ہے کہ اللہ کی مہربانی سے آپ کے رزق میں اضافہ ہو گا ۔ علم و ہنر کی دولت آپ کو نصیب ہو گی ۔ جس سے دنیاوی طور پہ بھی آپ کو فائدہ ہو گا ۔ یعنی مال و وسائل میں بھی برکت ہو گی ۔ آپ نماز پنجگانہ کی پابندی کریں اور کثرت سے یاحی یا قیوم کا ورد کیا کریں ۔ تلاوت قرآن پاک کو اپنا معمول بنا لیں ۔

 ننگے پاؤں گھومنا
عمران جاوید چاولہ، اسلام آباد

خواب : میں نے دیکھا کہ میں کہیں مارکیٹ میں تیزی سے پھر رہا ہوں جیسے کسی چیز کی تلاش کر رہا ہوں ۔ اچانک میری نظر اپنے پاوں پہ پڑتی ہے تو مجھے حیرت ہوتی ہے کہ میرے پاوں میں جوتا نہیں ہوتا ۔ میں پریشانی کے عالم میں جوتا تلاش کرنے لگ جاتا ہوں اور میرے پاوں سارے مٹی سے اٹے ہوتے ہیں ۔ مگر کہیں کوئی جوتا نظر نہیں آتا ۔

تعبیر : آپ کا خواب ظاہر کرتا ہے کہ اللہ نہ کرے کسی پریشانی کا سامنا کرنا پڑ سکتا ہے۔ خدانخواستہ کسی کی موت کی خبر بھی ہو سکتی ہے ۔ گھریلو اور کاروباری یا تعلیمی معاملات میں بھی پریشانی و رکاوٹ کا سامنا کرنا پڑ سکتا ہے ۔ آپ نماز پنجگانہ کی پابندی کریں اور کثرت سے یا شکور یا حفیظ کا ورد کیا کریں ۔ حسب استطاعت صدقہ و خیرات بھی کریں ۔ آپ کے لئے محفل مراقبہ میں دعا کرا دی جائے گی ۔

انگور ڈبوں میں پیک کرنا
بختیار علی ، لاہور

خواب : میں نے خواب دیکھا کہ میں اپنے سسرال میں ہوں اور ادھر ان کے فارم سے آئے انگور جو کہ بے حد شیریں اور لذیذ ہیں ۔ مختلف لوگوں کو بانٹنے کے لئے خوبصورت سے ڈبوں میں پیک کر رہا ہوں اور ساتھ ساتھ کھاتے ھوئے اس کی لذت سے بھی محظوظ ہو رہا ہوں ۔ اتنی دیر میں میرے سسر اندر آتے ہیں تو ان کے پیچھے ان کے کئی ملازم مزید انگوروں کی فصل لئے داخل ہوتے ہیں۔ میرے سسر میری طرف اشارہ کر کے ان ملازموں سے کچھ کہتے ہیں مگر اس کے ساتھ ہی میری آنکھ کھل گئی ۔

تعبیر : اچھا خواب ہے جو کسی دلی مراد کے پورا ہونے کی طرف دلیل کرتا ہے۔ دینی معاملات میں بہتری کے ساتھ ساتھ دنیاوی معاملات میں بھی آسانی و بہتری ہو گی ۔ رزق حلال میں اضافہ ہو گا اور اس کے لئے وسائل مہیا ہوں گے ۔آپ نماز پنجگانہ کی پابندی کریں اور کثرت سے ہر نماز کے بعد استغفار بھی کیا کریں ۔

داڑھی کٹی ہونا
حنا عباد ، لاہور

خواب : میں نے دیکھا کہ میں گھر میں اکیلا ہوں اور سونے کی تیاری کر رہا ہوں، ساتھ کچھ پریشانی بھی ہے کہ بیوی کی لڑائی کا خیال ہے۔ صبح جب میری آنکھ کھلتی ہے تو میں دیکھتا ہوں کہ میری پوری داڑھی کٹی ہوئی ہے ۔ خود کو شیشے میں دیکھ کر ایک دم میں ڈر جاتا ہوں ، اسی گھبراہٹ میں میری آنکھ کھل جاتی ہے ۔

تعبیر: آپ کا خواب ظاہر کرتا ہے کہ اللہ نہ کرے گھریلو معاملات یا اولاد کی طرف سے آپ کو کچھ پریشانی کا سامنا کرنا پڑ سکتا ہے ۔ ازدواجی معاملات میں بھی بیوی یا شوہر کی طرف سے اسی طرح کے مسلے کا سامنا ہو سکتا ہے۔ اس کے علاوہ کاروباری معاملات میں بھی کسی پریشانی سے رکاوٹ ہو سکتی ہے۔ اس کا تعلق کاروباری افراد سے ہو سکتا ہے۔ جو آپ کے بھروسے کو توڑ سکتے ہیں ۔کوشش کریں کہ ان معاملات میں ضروری کاروائی لازمی کریں تا کہ کسی پریشانی سے بچا جا سکے۔ آپ نماز پنجگانہ کی پابندی کریں اور کثرت سے یا حی یا قیوم کا ورد کیا کریں ۔ لازمی طور پہ صدقہ و خیرات بھی کریں۔

گھر میں بزرگ کی آمد
طیبہ فرقان ، لاہور

خواب : میں نے خواب دیکھا کہ میرے گھر میرے میاں کے بزرگ تشریف لائے ہیں۔ ان کی آمد سے پہلے میں گھر میں صفائی وغیرہ کر کے ہر چیز تیار کر دیتی ہوں ۔ مگر اچانک مجھے خیال آتا ہے کہ قلم دان کی بھی ضرورت پڑے گی کیونکہ وہ لازمی میرے میاں کو کچھ نہ کچھ لکھ کے دیتے ہیں ۔ ۔یہ سوچ کر میں مختلف پین نکالتی ہوں اور ان کو اچھی طرح صاف کر کے ان میں سیاہی بھرتی ہوں ۔ اور اچھی طرح ہر چیز تیار کر کے رکھ دیتی ہوں ۔

تعبیر : بہت اچھا خواب ہے جو کہ اس بات کو ظاہر کرتا ہے کہ اللہ کی مہربانی و فضل سے جلد ہی کوئی خوشخبری ملے گی۔ خاص طور پہ اولاد سے متعلقہ اور حلال طریقے سے رزق میں اضافہ ہو گا جس سے آپ مالی طور پہ مستحکم ہوں گے ۔ چاہے کاروباری وسائل ہوں یا نوکری میں آسانی ۔ آپ نماز پنجگانہ ادا کیا کریں اور کثرت سے یاحی یا قیوم کا ورد کیا کریں ۔ ممکن ہو سکے تو حسب استطاعت صدقہ و خیرات کیا کریں ۔

کچن میں دار چینی کھانا
محمود نعمان، لاہور

خواب : یہ خواب میرے میاں نے دیکھا کہ وہ گھر میں اکیلے ہیں اور سو رہے ہیں ۔ اور خواب دیکھتے ہیں کہ جیسے وہ کچن میں موجود ہیں ۔ کچھ پکانے کے لئے اور وہاں ایک ڈبے میں کچھ دارچینی کے ٹکڑے پڑے ہوئے ہیں جو وہ کھاتے جاتے ہیں ، اگرچہ ذائقہ بھی ان کو اچھا نہیں لگتا اور نہ ہی ان کو دار چیی پسند ہے مگر مجبوراً کھا رہے ہوتے ہیں ۔

تعبیر: خواب ظاھر کرتا پے کہ اللہ نہ کرے کوئی بیماری یا کسی کے دھوکے یا ناگہانی پریشانی کا سامنا کرنا پڑ سکتا ہے ۔گھر کے کسی فرد کی بیماری کی وجہ سے گھر میں پریشانی کا سامنا کرنا پڑ سکتا ہے یا پھر نوکری  یا کاروباری معاملات میں کسی پریشان کن صورتحال کا سامنا کرنا پڑ سکتا ہے۔ مالی معاملات بھی اس سے متاثر ہوں گے مگر اللہ کی مہربانی سے آپ اس پریشانی سے چھٹکارہ پا لیں گے۔ گھر کے سب لوگ نماز پنجگانہ کی پابندی کریں اور کثرت سے یا حی یا قیوم کا ورد کیا کریں ۔کسی منگل یا ہفتہ کو ظہر کی نماز کے بعد کالے چنے یا کالے ماش کسی مستحق کو دے دیں۔

 لمبی داڑھی
غلام علی، لاہور

خواب : میں نے دیکھا کہ میں اپنے کالج آیا ہوا ہوں، کلاس کے بعد سارے دوستوں کے ساتھ ملتا ہوں مگر سب لوگ مجھے دیکھ کر مذاق اڑا رہے ہوتے ہیں کیونکہ میری جو ہلکی سی داڑھی ہوتی ھے وہ کم از کم میری ناف کے برابر آ چکی ہوتی ہے۔ اس پہ میں خود بھی بہت خوفزدہ ہو جاتا ہوں اور میری آنکھ کھل جاتی ہے۔

تعبیر: خواب ظاہر کرتا ہے کہ اللہ نہ کرے کوئی بیماری قرضے کے مسائل یا ناگہانی پریشانی کا سامنا کرنا پڑ سکتا ہے کسی کے ساتھ خراب تعلقات یا دشمنی کی طرف بھی دلیل کرتا ہے کہ کسی طاقت ور دشمن سے پالا پڑ سکتا ہے۔ گھر کے کسی فرد کی بیماری کی وجہ سے گھر میں پریشانی کا سامنا کرنا پڑ سکتا ہے یا پھر نوکری  یا کاروباری معاملات میں کسی پریشان کن صورتحال کا سامنا کرنا پڑ سکتا ہے۔ مالی معاملات بھی اس سے متاثر ہوں گے ۔گھر کے سب لوگ نماز پنجگانہ کی پابندی کریں اور کثرت سے یا حی یا قیوم کا ورد کیا کریں ۔کسی منگل یا ھفتہ کو ظہر کی نماز کے بعد کالے چنے یا کالے ماش کسی مستحق کو دے دیں ۔

قرآن کا نسخہ
مسکان علی ، اسلام آباد

خواب : میں نے خواب دیکھا کہ میں اپنی امی کے ساتھ شاپنگ کرنے مارکیٹ آیا ہوا ہوں ۔ میری امی مجھ سے پوچھتی ہیں کہ جو لینا ہے جلدی سے لے لو تا کہ ہمیں دوبارہ نہ آنا پڑے ۔ یہ سن کر میں کتابوں کی دوکان کی تلاش میں ادھر ادھر دیکھتی ہوں کہ مجھے تو بس قرآن پاک خریدنا ہے تو وہی لوں گی اس کے علاوہ کچھ نہیں لینا ۔

تعبیر: اچھا خواب ہے جو اس بات کو ظاہر کرتا ہے کہ اللہ تعالی کے فضل و کرم سے بزرگی عطا ہو گی ۔ علم و حکمت ملے گی ۔ دینی و روحانی معاملات میں ترقی ہو گی ۔ گھریلو و کاروباری معاملات میں دشمن پہ فتح نصیب ہو گی ۔ آپ نماز پنجگانہ کی پابندی کریں اور تلاوت قرآن پاک کو باقاعدگی سے جاری رکھیں۔ کثرت سے یاحی یا قیوم کا ورد کیا کریں ۔

سہانا موسم
صالحہ جواد علی،لاہور

خواب : میں نے دیکھا کہ میں اپنے گھر کی چھت پہ کھڑی ہوں، موسم بہت خوبصورت ہے۔ میں بھی اس کو انجوائے کرنے کے لئے اوپر کھڑی ہوں ۔ بادلوں کے ٹکڑے آسمان پہ تیزی سے تیر رہے ہیں ۔ یہ دیکھ کر مجھے مزہ آ رہا ہوتا ہے اور میں سوچتی ہوں کہ ابھی بارش ہو جائے گی ۔ بادل مجھے اتنے پیارے لگ رہے ہوتے ہیں کہ میں ہاتھ بڑھاتی ہوں تو آسمان کو چھونے لگ جاتی ہوں ۔ جبکہ مجھے اس بات پہ نہ تو کوئی حیرت ہو رہی ہوتی ہے نہ میں کچھ سوچتی ہوں بس ایسے ہی جیسے یہ میری روزمرہ کی عادت ہو ۔

تعبیر : اچھا خواب ہے جو اس بات کو ظاہر کرتا ہے کہ اللہ کی مہربانی سے آپ کے رزق میں اضافہ ہو گا ۔ علم و ہنر کی دولت آپ کو نصیب ہو گی ۔ جس سے دنیاوی طور پہ بھی آپ کو فائدہ ہو گا ۔ یعنی مال و وسائل میں بھی برکت ہو گی ۔ آپ نماز پنجگانہ کی پابندی کریں اور کثرت سے یاحی یا قیوم کا ورد کیا کریں ۔ تلاوت قرآن پاک کو اپنا معمول بنا لیں ۔

بچھو کا حملہ
خانزادی، اسلام آباد

خواب : میں نے خواب دیکھا کہ میں اپنے گھر میں صفائی کر رہی ہوں اور جب اپنے کمرے میں بیڈ کے نیچے جھاڑو لگاتی ہوں تو ادھر سے ایک خوفناک بڑے سائز کا بچھو نکل کر میری طرف بھاگتا ہے، میں مارے گھبراہٹ کے کمرے سے باہر کی طرف بھاگ جاتی ہوں ۔

تعبیر : آپ کا خواب ظاہر کرتا ہے کہ اللہ نہ کرے کوئی پریشانی یا دشمنی کا سامنا کرنا پڑ سکتا ہے۔ گھریلو اور کاروباری یا تعلیمی معاملات میں بھی پریشانی و رکاوٹ کا سامنا کرنا پڑ سکتا ہے ۔آپ نماز پنجگانہ کی پابندی کریں اور کثرت سے یا شکور یا حفیظ کا ورد کیا کریں ۔ حسب استطاعت صدقہ و خیرات بھی کریں ۔ آپ کے لئے محفل مراقبہ میں دعا کرا دی جائے گی ۔

روزہ افطار کرنا
احسان اللہ شان،لاہور

خواب : میں نے کچھ دن پہلے خواب میں دیکھا کہ میں اپنے دفتر میں بیٹھا کام کر رہا ہوں اور میرے باس کے کوئی ملاقاتی آتے ہیں جو ان کے مصروف ہونے کی بنا پہ میرے پاس بیٹھ جاتے ہیں ۔ میں بھی خواب میں کام کرنے کی بجائے ان سے باتیں کر رہا ہوتا ہوں پھر اذان کی آواز آتی ہے تو وہ کچھ سامان خورونوش نکالتے ہیں اور مجھے اپنے ساتھ روزہ افطار کرنے کی دعوت دیتے ہیں اور میں ان کے ساتھ روزہ افطار کرنے لگ جاتا ہوں ۔ باقی مجھے کچھ یاد تو نہیں مگر یہ خواب عجیب لگا کیونکہ ہمارے آفس کے اوقات اتنے نہیں ہیں کہ ہم افطار تک ادھر رہیں ۔ برائے کرم اس کی تعبیر بتا دیں۔

تعبیر : اچھا خواب ہے جو کسی دلی مراد کے پورا ہونے کی طرف دلیل کرتا ہے۔ دینی معاملات میں بہتری کے ساتھ ساتھ دنیاوی معاملات میں بھی آسانی و بہتری ہو گی ۔ رزق حلال میں اضافہ ہو گا اور اس کے لئے وسائل مہیا ہوں گے ۔آپ نماز پنجگانہ کی پابندی کریں اور کثرت سے ہر نماز کے بعد استغفار بھی کیا کریں۔

کمرے کی چھت گرنا
رقیہ مقصود ، اسلام آباد

خواب : میں نے خواب دیکھا کہ کافی بارش ہو رہی ہے اور ہم اپنے گھر کے اندر کمروں میں پریشان بیٹھے ہیں ۔ بارش کی شدت بہت زیادہ ہوتی ہے کہ ہم اس خوف میں ہوتے ہیں کہ کہیں پانی اندر نہ آ جائے ۔ اسی دوران ہماری چھت سے بھی پانی ٹپکنا شروع ہو جاتا ہے۔ اسی بات کو لے کر ابھی پریشانی کے عالم میں بیٹھے ہوتے ہیں کہ ایک خوفناک دھماکے کی آواز آتی ہے اور ہمارے ساتھ والے کمرے کی چھت گر جاتی ہے ۔ ہم سب چیخیں مارتے ہوئے ادھر سے باہر نکلتے ہیں ۔ اسی کے ساتھ میری آنکھ کھل جاتی ہے ۔

تعبیر: آپ کا خواب ظاہر کرتا ہے کہ اللہ نہ کرے گھریلو معاملات یا اولاد کی طرف سے آپ کو کچھ پریشانی کا سامنا کرنا پڑ سکتا ہے۔ ازدواجی معاملات میں بھی بیوی یا شوہر کی طرف سے اسی طرح کے مسلے کا سامنا ہو سکتا ہے۔ اس کے علاوہ کاروباری معاملات میں بھی کسی پریشانی سے رکاوٹ ہو سکتی ہے۔ اس کا تعلق کاروباری افراد سے ہو سکتا ہے۔ جو آپ کے بھروسے کو توڑ سکتے ہیں ۔کوشش کریں کہ ان معاملات میں ضروری کاروائی لازمی کریں تا کہ کسی پریشانی سے بچا جا سکے۔ آپ نماز پنجگانہ کی پابندی کریں اور کثرت سے یا حی یا قیوم کا ورد کیا کریں۔ لازمی طور پہ صدقہ و خیرات بھی کریں۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔