کرکٹر حسن علی کی بیٹی کی تصویر سوشل میڈیا پر وائرل

نمائندہ ایکسپریس  اتوار 16 مئ 2021
دنیا بھر سے مبارک باد کے پیغامات موصول۔ فوٹو: سوشل میڈیا

دنیا بھر سے مبارک باد کے پیغامات موصول۔ فوٹو: سوشل میڈیا

لدھیوالہ وڑائچ:  قومی کرکٹ ٹیم کے فاسٹ بائولر حسن علی کی بیٹی کی تصویر سوشل میڈیا پر وائرل۔

حسن علی اور سامیعہ کی بیٹی کے ساتھ پہلی تصویر سوشل میڈیا پر وائرل ہونے کے بعد دنیا بھر سے مبارک باد کے پیغامات موصول ہو رہے ہیں۔ ذرائع کے مطابق حسن علی کی انڈین نژاد اہلیہ سامیعہ حسن کے ہاں 6 اپریل کو بیٹی کی ولادت ہوئی جبکہ حسن علی ٹیم کے ساتھ جنوبی افریقہ کے ٹور پر تھے۔

سامیعہ حسن نے  کہا کہ بچے کی ولادت کے وقت  میاں بیوی کا ایک ساتھ ہونا  اہم ہوتا ہے لیکن حسن علی جنوبی افریقہ میں کھیل رہے تھے، ان کی کمی بہت محسوس ہوتی تھی۔

حسن علی نے بتایا کہ بیٹی کی ولادت کے موقع پر فیملی کے ساتھ نہ ہونے پر افسوس ہے لیکن وطن کے لئے کھیلنا بھی ضروری ہے، انہوں نے بتایا کہ بیٹی کا نام میں نے حلینہ حسن رکھا ہے اور میں اللہ کے حضور شکر گزار ہوں جس نے ہمیں اپنی رحمت سے نوازا ہے۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔