ہاؤسنگ سیکٹر کے لیے اسکیم میں مزید 6 ماہ کی توسیع کا امکان

ارشاد انصاری  اتوار 16 مئ 2021
آخری تاریخ 30 جون 2021 سے بڑھا کر 31 دسمبر 2021 تک کرنے کی تجویز ہے تاہم اس بارے حتمی اعلان بجٹ میں متوقع ہے۔فوٹو : فائل

آخری تاریخ 30 جون 2021 سے بڑھا کر 31 دسمبر 2021 تک کرنے کی تجویز ہے تاہم اس بارے حتمی اعلان بجٹ میں متوقع ہے۔فوٹو : فائل

 اسلام آباد: وفاقی حکومت کی جانب سے اعلان کردہ ہاؤسنگ سیکٹر ایمنسٹی اسکیم کی معیاد میں مزید 6 ماہ کی توسیع کا امکان ہے۔

فیڈرل بورڈ آف ریونیو حکام کے مطابق ہاوسنگ سیکٹر کیلیے ایمنسٹی اسکیم کی آخری تاریخ 30 جون 2021 سے بڑھا کر 31 دسمبر 2021 تک کرنے کی تجویز ہے تاہم اس بارے حتمی اعلان بجٹ میں متوقع ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ یہ تجاویز  قانونی اور ٹیکس ماہرین کی جانب سے  دی گئی ہیں اس ایمنسٹی اسکیم کے تحت غیرظاہر کردہ سرمایہ رجسٹرڈ کروا کر ہاؤسنگ سیکٹر میں لگانے پر ذرائع آمدن کی پوچھ گچھ نہیں ہو گی۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔