سمندری طوفان ’’توکتے‘‘ نے بھارت میں تباہی مچادی، 4 افراد ہلاک

ویب ڈیسک  اتوار 16 مئ 2021
سمندری طوفان کے باعث ہزاروں افراد متاثرہ علاقوں سے نقل مکانی پر مجبور

سمندری طوفان کے باعث ہزاروں افراد متاثرہ علاقوں سے نقل مکانی پر مجبور

کیرالہ: سمندری طوفان ’’توکتے‘‘ بھارتی ریاست کیرالہ سے ٹکرا گیا جس کے نتیجے میں 4 افراد ہلاک ہوگئے۔

بھارتی میڈیا کے مطابق سمندری طوفان ’’توکتے‘‘ نے ریاست کیرالہ میں شدید تباہی مچادی ہے جس کے باعث 4 افراد ہلاک اور متعدد زخمی ہوچکے ہیں جب کہ ہزاروں افراد نقل مکانی پر مجبور ہیں، کیرالہ کے ساحلی علاقوں میں طوفان کی وجہ سے موسلا دھار بارشوں کا سلسلہ جاری ہے جب کہ تیز ہواؤں کے باعث متعدد گھروں کو چھتیں بھی اڑ گئی ہیں۔

بھارتی محکمہ موسمیات کے مطابق سمندری طوفان ’’توکتے‘‘ بھارتی ریاست گجرات کی طرف بڑھ رہاہے، سمندری طوفان زور پکڑ رہا ہے جس کی وجہ سے 6 ریاستیں متاثر ہونے کا خدشہ ہے جن میں کیرالہ، کرناٹکا، تامل ناڈو، گجرات، مہاراشٹرا  اور گوا شامل ہیں۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔