الٹی گفتگو کرنے اور الٹا گیت گانے والا عجیب شخص

ویب ڈیسک  پير 17 مئ 2021
جان سیویئر آسٹن غیرمعمولی صلاحیت کے حامل ہے جو الٹی گفتگو کرسکتے ہیں اور الٹا گانا گاسکتے ہیں۔ فوٹو: فائل

جان سیویئر آسٹن غیرمعمولی صلاحیت کے حامل ہے جو الٹی گفتگو کرسکتے ہیں اور الٹا گانا گاسکتے ہیں۔ فوٹو: فائل

نارتھ کیرولینا: بعض دفعہ ناقابلِ علاج مرض کسی کے لیے غیرمعمولی صلاحیت کی وجہ بھی بن سکتے ہیں۔ امریکی ویڈیو ایڈیٹر جان سیویئر آسٹن آٹزم سے وابستہ ایک کیفیت ایسپرجز سنڈروم میں مبتلا ہیں۔ اس مرض سے وہ الٹا گانا گاسکتے اور الٹی گفتگو کرسکتےہیں۔ یہ دونوں باتیں کسی کی سمجھ نہیں آتیں جب تک اس کی ویڈیو بنا کر اسے الٹا نہ چلایا جائے۔ اسے جاننے کے لیے آپ نیچے دی گئی ویڈیو بھی دیکھ سکتےہیں۔

لڑکپن سے ہی جان کو اپنی اس کیفیت کا احساس تھا۔ وہ اپنے ہم جماعتوں کے ساتھ چل نہیں پاتا تھا۔ پھر کئی برس بعد معلوم ہوا کہ وہ آٹزم اسپیکٹرم کے ایک مرض ایسپرجرز سنڈروم کا شکار ہے۔ اس طرح وہ اپنی سماجی مشکلات اور الٹا بولنے کی غیرمعمولی صلاحیت سے آگاہ ہوا۔

اسے اسکول اور کالج میں تضحیک کا نشانہ بنایا گیا جس کا غم بھلانے کے لیے جان نے موسیقی میں دلچسپی لینا شروع کی اور ریکارڈنگ سننا شروع کی۔ ایک مرتبہ اس کوئی گانا الٹا چلایا تو اسے احساس ہوا کہ وہ اس گانے کو الٹا گاسکتا ہے۔ ایک کےبعد ایک، اس کی یہ صلاحیت بڑھتی گئی اور پھر اس نے دیکھا کہ وہ الٹی گفتگو بھی کرسکتا ہے۔

جان نے بتایا کہ وہ الٹی گفتگو سوچ سکتا ہے اور کسی منظر کو اپنے دماغ میں الٹا کر بھی دیکھ سکتا ہے۔ اب اس نے خود کو پہچان لیا اور عام افراد میں اپنے فن کا مظاہرہ شروع کردیا۔

جب وہ لوگوں کے درمیان صوتی لحاظ سے الٹی گفتگو کرتے ہیں تو لوگ انگشت بدنداں رہ جاتے ہیں۔ اب وہ اپنا یوٹیوب چینل بھی چلاتے ہیں۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔