كوہلو كے دورافتادہ علاقوں میں 5 مزید كورونا ویكسی نیشن سینٹرز كا قیام

اے پی پی  اتوار 16 مئ 2021
محكمہ صحت كی جانب سے دوسرے مرحلے میں 700 افراد كو ویكسین لگوانے كا ہدف دیا گیا ہے، ضلعی ناظم صحت ۔ فوٹو : فائل

محكمہ صحت كی جانب سے دوسرے مرحلے میں 700 افراد كو ویكسین لگوانے كا ہدف دیا گیا ہے، ضلعی ناظم صحت ۔ فوٹو : فائل

کوہلو: محكمہ صحت حكومت بلوچستان نے كوہلومیں كورونا وائرس سے بچاؤ كے لئے حفاظتی ٹیكوں كے سینٹرز میں  اضافہ كر كے40 سال سے زائد كے عمر كے افراد كو زیادہ سے زیادہ تعداد میں ویكسینیشن كا حدف دیا ہے۔

ضلعی ناظم صحت ڈاكٹر شیر زمان مری كے مطابق كوہلو كے دورافتادہ علاقوں میں محكمہ صحت كی جانب سے 5 مزید سینٹرز كا قیام عمل میں لایا گیا ہے، اس سے قبل پورے ضلع میں ایک ہی سینٹر قائم تھا جس میں 500 سے زائد افراد كی ویكسی نیشن عمل میں لائی گئی تھی، محكمہ صحت كی جانب سے دوسرے مرحلے میں 700 افراد كو ویكسین لگوانے كا ہدف دیا گیا جس میں  دورافتادہ علاقوں  كے لوگوں  كو مستفید ہونے كے لیے مزید سینٹرز قائم كیے گئے جس سے مقامی لوگوں كو ویكسین لگوانے میں مزید آسانیاں  پیدا ہونگی۔

ضلعی ناظم صحت كے مطابق اب تک ضلع كے 1345 مشتبہ افراد كے سیمپل لیے گئے جس میں  71 افراد میں كورونا كے وائرس مثبت پائے گئے جنہیں گھروں میں  آئسولیٹ كیا گیا اورتمام افراد صحت یاب ہوگئے۔

محكمہ صحت كی جانب سے لوگوں كو گھروں میں رہنے، رش اور تفریحی مقامات پر جانے سے گریز كرنے، ماسک پہننے اور ایس او پیز پر مكمل عملدرآمد كرنے كی ہدایت كی گئی تھی۔ دوسری جانب عید كے موقع پر ضلعی انتظامیہ كی جانب سے تفریحی اور سیاحتی مقامات پر مكمل پابندی عائد كی گئی تھی۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔