کورونا نے ایک اورسابق بھارتی کرکٹرکی زندگی کا خاتمہ کردیا

اسپورٹس ڈیسک  پير 17 مئ 2021
سابق بھارتی کرکٹر راجن درنیش جڈیجا ماضی میں سوراشٹرا اور ممبئی کی ٹیموں سے وابستہ رہے تھے، 
 فوٹو : فائل

سابق بھارتی کرکٹر راجن درنیش جڈیجا ماضی میں سوراشٹرا اور ممبئی کی ٹیموں سے وابستہ رہے تھے، فوٹو : فائل

 ممبئی: سابق بھارتی کرکٹر راجن درنیش جڈیجا کورونا کے سبب زندگی کی بازی ہارگئے۔

سابق بھارتی کرکٹر راجن درنیش جڈیجا ماضی میں سوراشٹرا اور ممبئی کی ٹیموں سے وابستہ رہے تھے، 66 سالہ سابق آل راؤنڈر نے 50 فرسٹ کلاس میچز میں 134 وکٹیں اپنے نام کرنے کے علاوہ 1536 رنز بھی جوڑے تھے۔ اس کے علاوہ راجن درنیش جڈیجا نے 11 اے لسٹ میچز میں بھی شرکت کی تھی۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔