فلم’’ رادھے‘‘ پائریسی کے ذریعے دکھانے والوں کے خلاف سائبرسیل میں شکایت درج

ویب ڈیسک  پير 17 مئ 2021
فلم ریلیز ہونے کے کچھ گھنٹوں بعد ہی لیک ہوگئی تھی: فوٹو: فائل

فلم ریلیز ہونے کے کچھ گھنٹوں بعد ہی لیک ہوگئی تھی: فوٹو: فائل

 ممبئی: ’زی انٹرٹینمنٹ‘ نے فلم ’’رادھے، یورموسٹ وانٹڈ بھائی‘‘ پائریسی کے ذریعے دکھانے والوں کے خلاف سائبر سیل میں شکایت درج کروادی۔

بالی ووٖڈ کے دبنگ خان کی فلم ’’رادھے، یور موسٹ وانٹڈ بھائی‘‘ کوعید کے موقع پرریلیز کیا گیا لیکن فلم ریلیز ہوتے ہی لیک ہوگئی جس کے بعد خود اداکارکی جانب سے بھی فلم کو پائریسی کے ذریعے دکھانے والوں کو سخت تنبیہ کی گئی تھی۔

اب صرف دبنگ خان ہی نہیں بلکہ ’زی انٹرٹینمنٹ‘ نے بھی فلم کوپائریسی کے ذریعے دکھانے والوں کلے خلاف سائبر کرائم میں شکایت درج کروادی ہے۔ زی انٹرٹینمنٹ کی جانب سے شکایت میں کہا گیا کہ فلم کا پائریٹڈ ورژن انٹرنیٹ پر موجود ہے۔ اس متعلق متعلقہ حکام ملوث افراد کے خلاف کارروائی عمل میں لارہے ہیں۔

اس خبرکو بھی پڑھیں: سلمان خان کی فلم’’ رادھے‘‘ پائریسی کے ذریعے دکھانے والوں کو سخت تنبیہ

اس کے علاوہ ’زی انٹرٹینمنٹ‘ نے عوام سے اپیل کی ہے کہ وہ نہ صرف فلم رادھے بلکہ کسی بھی کنٹینٹ کا پائریٹڈ ورژن نہ دیکھیں کیونکہ فلم انڈسٹری سے لاکھوں افراد کے گھرچلتے ہیں۔

جاری کردی بیان میں مزید کہا گیا کہ پائریسی فلمی صنعت کے لئے سب سے بڑا خطرہ ہے اورلوگ فلم کے غیرقانونی ورژن کو پھیلانے میں مصروف ہیں، حالانکہ حکومتوں کوادا کیے جانے والے ٹیکس سے بھی فلمیں معیشت میں حصہ ڈالتی ہیں۔

واضح رہے کہ اس سے قبل بھی سلومیاں نے خبردار کیا تھا کہ اگرکسی نے ان کی فلم ’’رادھے، یور موسٹ وانٹڈ بھائی‘‘ غیرقانونی طورپردیکھی تواس کے خلاف کارروائی ہوسکتی ہے۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔