سلمان خان نے نوجوانوں والا کردار ادا کرنے کی وجہ بتادی

ویب ڈیسک  پير 17 مئ 2021
تینوں خانزمیں سب سے زیادہ جس اداکار کا نام لیا جاتا ہے وہ دبنگ خان ہی ہیں

تینوں خانزمیں سب سے زیادہ جس اداکار کا نام لیا جاتا ہے وہ دبنگ خان ہی ہیں

 ممبئی: بالی ووڈ کے سلومیاں کا کہنا ہے کہ وہ 55 سال کی عمرمیں 15 سال والی عمر کا کام کررہے ہیں۔

بالی ووڈ کنگ خانزکی بات کی جائے تواس وقت تینوں خانزمیں سب سے زیادہ جس اداکارکا نام لیا جاتا ہے وہ دبنگ خان ہی ہیں۔ سلمان خان جو بھی پراجیکٹ کرتے ہیں اپنی پوری انرجی کے ساتھ کرتے ہیں۔

حال ہی میں سلومیاں نے ایک انٹرویو دیا  جس میں انہوں نے بتایا ایسی کون سی چیزہے جو تین دہائیں بعد بھی کام کے دوران انہیں پرجوش رکھتی ہے اور حوصلہ مند بھی بناتی ہے۔

سلمان خان نے بتایا کہ وہ کوئی اورچیزنہیں بلکہ نئی نسل ہے، میرے بعد آنے والی جنریشن میں ’ٹائیگرشروف‘ جیسے اداکارموجود ہیں۔ سلمان خان نے مزید کہا کہ جب آپ محنت کرتے ہیں اوراپنا بہترین کام پیش کرتے ہیں، تویقینی طورپرآپ کے کام کوپزیرائی بھی ملتی ہے، تب ہی میں 55 سال کی عمرمیں 15 سال والی عمرکا کام کررہا ہوں۔

واضح رہے کہ حال ہی میں عید کے موقع پر سلمان خان کی فلم ’’رادھے، یورموسٹ وانٹڈ بھائی‘‘ ریلیز ہوئی جس میں ایک بار پھر ان کی اداکاری کو خوب سراہا جارہا ہے۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔