شعیب اختر نے بھی کورونا ویکسین کی پہلی ڈوز لگوالی

ویب ڈیسک  پير 17 مئ 2021
جتنے لوگ ویکسین لگوائیں گے اتنے ہی وہ کورونا سے محفوظ رہیں گے، شعیب اختر

جتنے لوگ ویکسین لگوائیں گے اتنے ہی وہ کورونا سے محفوظ رہیں گے، شعیب اختر

 راولپنڈی: قومی کرکٹ ٹیم کے سابق فاسٹ بولر شعیب اختر نے بھی کورونا ویکسین کی پہلی ڈوز لگوالی۔

انہوں نے سوشل میڈیا سائٹ ٹوئٹر پر ویکسین لگواتے  ویڈیو شیئر کی۔ ساتھ ہی انہوں نے بتایا کہ ملک بھر میں 30 سے زائد عمر کے افراد کی ویکسینیشن کی رجسٹریشن شروع ہو چکی ہے۔

شعیب اختر نے کہا کہ میں نے اپنی ویکسینیشن کی پہلی ڈوز لگوالی ہے، آپ بھی آج ہی ویکسین لگوائیں، جتنے لوگ ہم میں سے ویکسین لگوائیں گے اتنے ہی ہم کورونا سے محفوظ رہیں گے۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔