پی ایس ایل 6 کیلیے کورونا ٹیسٹنگ کا آغاز

زبیر نذیر خان  پير 17 مئ 2021
کھلاڑی اور معاون اسٹاف ارکان کل سے قرنطینہ کیلے لاہور اور کراچی کا رخ کریں گے

کھلاڑی اور معاون اسٹاف ارکان کل سے قرنطینہ کیلے لاہور اور کراچی کا رخ کریں گے

 کراچی: پاکستان سپر لیگ 6 کے بقیہ میچز کیلیے کورونا ٹیسٹنگ کا آغاز ہوگیا۔

کورونا ٹیسٹنگ میں کلیئر ہونے والے کھلاڑی اور معاون اسٹاف ارکان کل سے قرنطینہ کیلے لاہور اور کراچی کا رخ کریں گے۔ کراچی کنگز اور کوئٹہ گلیڈیٹر کراچی میں قرنطینہ کریں گی، لاہور قلندرز ، اسلام آباد یونائیٹڈ، پشاور زلمی اور ملتان سلطانز لاہور میں قرنطینہ کریں گی۔

تمام ٹیموں کی دوسری کورونا ٹیسٹنگ کراچی اور لاہور کے ہوٹلز میں ہوگی، ٹیسٹنگ کلیئرنس کے بعد ٹیمیں وآفیشلز چارٹرڈ پروازوں سے یو اے ای پہنچیں گی۔ کھلاڑیوں کی روانگی کیلیے 29 مئی کی فلائٹس بک کی گئی ہیں، پاکستان سے یواے ای جانی والوں کی تیسری ٹیسٹنگ وہیں ہوگی۔

غیر ملکی کھلاڑیوں کی دوسری اور تیسری کووڈ ٹیسٹنگ یو اے ای میں ہوگی، کھلاڑیوں و آفیشلز کو کووڈ ویکسینیشن کی سہولت بھی دی جائے گی۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔