ٹک ٹاک پراسلحے کی نمائش نوجوان کو مہنگی پڑگئی

ویب ڈیسک  پير 17 مئ 2021
ملزم کے قبضہ سے ناجائزاسلحہ اور گولیاں برآمد کرکے مقدمہ درج کرلیا گیا ہے۔(فوٹو:فائل)

ملزم کے قبضہ سے ناجائزاسلحہ اور گولیاں برآمد کرکے مقدمہ درج کرلیا گیا ہے۔(فوٹو:فائل)

 کراچی: مصری شاہ پولیس نے ٹک ٹاک پر اسلحہ کی نمائش کی ویڈیواپ لوڈ کرنے والے ملزم کو گرفتار کرلیا۔

ایس پی سٹی حسن جہانگیر کے مطابق ملزم ایمان نے ٹک ٹاک پر ویڈیو میں اسلحے کی نمائش کی تھی، ویڈیو وائرل ہونے پر مصری شاہ پولیس نے بروقت کاروائی کرکےملزم کوگرفتار کرلیا۔

ڈی ایس قیصر مشاق کا اس بارے میں کہنا ہے کہ ملزم کے قبضہ سے ناجائز پستول اور اور گولیاں برآمد کرکے مقدمہ درج کرلیا گیا ہے۔ انہوں نے بتایا کہ ناجائز اسلحہ رکھنا اور اس کی نمائش کرنا قانوناً جرم ہے ایسا کرنے والوں سے آہنی ہاتھوں نمٹا جائے گا۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔