فیصل ایدھی نے فلسطین جانے کیلیے ویزے کی درخواست جمع کرادی

اسٹاف رپورٹر  منگل 18 مئ 2021
بیٹے سعد ایدھی سمیت ہم 5 افراد فلسطین جارہے ہیں، سربراہ ایدھی فاؤنڈیشن۔ فوٹو : فائل

بیٹے سعد ایدھی سمیت ہم 5 افراد فلسطین جارہے ہیں، سربراہ ایدھی فاؤنڈیشن۔ فوٹو : فائل

 کراچی:  پاکستان کے فلاحی ادارے ایدھی فاؤنڈیشن کے سربراہ فیصل ایدھی نے فلسطین جانے کا فیصلہ کرلیا اور ویزے کی درخواست جمع کرادی۔

فیصل ایدھی کے مطابق ایدھی فاؤنڈیشن کے تحت فلسطین میں امدادی کارروائیوں میں حصہ لینا چاہتے ہیں، بیٹے سعد ایدھی سمیت ہم 5 افراد فلسطین جارہے ہیں۔

فیصل ایدھی نے بتایا کہ اسلام آباد میں ایدھی فاؤنڈیشن کے نمائندوں کی فلسطینی سفیر سے ملاقات ہوئی، فلسطینی سفیر کے مطابق فلسطین میں دواؤں کی زیادہ ضرورت ہے، مصر کے راستے فلسطین جائیں گے ۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔