ژوب ایئر پورٹ 3 سال بعد آپریشنل کردیا گیا

ویب ڈیسک  منگل 18 مئ 2021
حکومت نے ژوب کے مسافروں کے لئے یکطرفہ رعایتی کرایہ 6500 روپے مقرر کیا ہے  فوٹو: فائل

حکومت نے ژوب کے مسافروں کے لئے یکطرفہ رعایتی کرایہ 6500 روپے مقرر کیا ہے فوٹو: فائل

 کوئٹہ: وفاقی اور صوبائی حکومت کی کاوشوں سے ژوب ایئر پورٹ کو 3 سال بعد آپریشنل کردیا گیا۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق وفاقی اور بلوچستان حکومت کی کاوشوں سے ژوب ایئر پورٹ کو 3 سال بعد آپریشنل کردیا گیا ہے۔ ایئر پورٹ فعال ہونے کے بعد پی آئی اے کی پہلی فلائٹ PK 52941 مسافروں کو لے کر کراچی کے لئے روانہ ہوگئی، صوبا ئی وزیر مٹھا خان کاکڑ ،جنرل منیجر پی آئی اے بلال اور اسٹیشن منیجر ژوب ایئرپورٹ عبدالشکور اور اعلیٰ حکام نے پہلی پرواز کے مسافروں کو نیک تمناؤں کے ساتھ رخصت کیا۔

پی آئی اے حکام کے مطابق ژوب سے پی آئی اے کی ہفتے میں دو پروازیں منگل اور جمعہ کو کراچی سے ژوب اور ژوب سے کراچی کے لئے ہوں گی، حکومت نے دونوں جانب کے مسافروں کے لئے یکطرفہ رعایتی کرایہ 6500 روپے مقرر کیا ہے۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔