نیوزی لینڈ کے کرکٹرٹم سیفرٹ کوویڈ 19 ٹیسٹ منفی آنے کے بعد وطن واپس روانہ

اسپورٹس رپورٹر  منگل 18 مئ 2021
کولکتہ نائیٹ رائیڈرز کا حصہ سیفرٹ کا لیگ کے ملتوی ہونے کے بعد ٹیسٹ مثبت آیا تھا

کولکتہ نائیٹ رائیڈرز کا حصہ سیفرٹ کا لیگ کے ملتوی ہونے کے بعد ٹیسٹ مثبت آیا تھا

 لاہور؎: نیوزی لینڈ کے کرکٹرٹم سیفرٹ کوویڈ 19 ٹیسٹ منفی آنے کے بعد وطن واپس روانہ ہوگئے۔

بھارتی میڈیا رپورٹس کےمطابق انڈین پریمیئرلیگ میں کولکتہ نائیٹ رائیڈرزکا حصہ سیفرٹ کا لیگ کے ملتوی ہونے کے بعد ٹیسٹ مثبت آیا تھا اور وہ آئسولینس میں تھے۔

ٹم سیفرٹ دیگر نیوزی لینڈ کے کرکٹرز کے ہمراہ وطن واپس نہیں جا سکے تھے۔ نیوزی لینڈ ٹیم کے ہیڈ کوچ گیری اسٹیڈ نے اپنے ایک بیان میں سیفرٹ کی بحالی صحت پرخوشی کا اظہارکرتے ہوئے تصدیق کی ہے کہ وہ اب واپس وطن آرہے ہیں۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔