کنگنا رناوت کے باڈی گارڈ کے خلاف جنسی ہراسانی کا مقدمہ درج

ویب ڈیسک  پير 24 مئ 2021
اداکارہ کنگنا رناوت نے ابھی تک اس واقعہ سے متعلق خاموشی اختیار کی ہوئی ہے۔ فوٹو : فائل

اداکارہ کنگنا رناوت نے ابھی تک اس واقعہ سے متعلق خاموشی اختیار کی ہوئی ہے۔ فوٹو : فائل

 ممبئی: کنگنا رناوت کے باڈی گارڈ کے خلاف ممبئی پولیس نے جنسی ہراسانی کا مقدمہ درج کرلیا ہے۔

بھارتی میڈیا کے مطابق ایک میک اپ آرٹسٹ نے نامور اداکارہ کنگنا رناوت کے باڈی گارڈ کمار ہیج پر ریپ کا الزام عائد کرتے ہوئے کہا ہے کہ کمار ہیج سے 2013 میں ملاقات ہوئی جس کے بعد اس نے شادی کے لیے پرپوز کیا، شادی کے لیے ہاں کرنے کے بعد کمار نے میرے گھر آنا شروع کردیا جہاں اس نے زبردستی مجھ سے جنسی تعلقات قائم کیے اور شادی کرنے کے بہانے متعدد بار مجھے ریپ کا نشانہ بنایا۔

میک اپ آرٹسٹ کی دوست کا کہنا ہے کہ کمار ہیج کے اس رویہ کی وجہ سے ان کی دوست خودکشی کرنا چاہتی تھی تاہم میرے کہنے پر پولیس میں شکایت درج کرائی، کمار صرف لڑکیوں کے ساتھ ہی نہیں بلکہ لڑکوں کے ساتھ بھی غیر اخلاقی کاموں میں ملوث رہا ہے، کمار کے خلاف پولیس میں مقدمہ درج کرانے کے بعد میری دوست کو دھمکیاں دی جارہی ہیں۔

دوسری جانب ممبئی پولیس نے میک اپ آرٹسٹ کی شکایت پر کنگنا رناوت کے باڈی گارڈ کمار ہیج کے خلاف ایف آئی آر درج کرلی ہے تاہم ابھی تک اداکارہ نے ابھی تک اس واقعہ سے متعلق خاموشی اختیار کی ہوئی ہے۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔