اداکارہ انوشے عباسی مختصر لباس میں فوٹوشوٹ کی وجہ سے تنقید کی زد میں

ویب ڈیسک  جمعرات 27 مئ 2021
یہ رہ گیا تھا دیکھنا ، سوشل میڈیا صارفین کے تبصرے فوٹوفائل

یہ رہ گیا تھا دیکھنا ، سوشل میڈیا صارفین کے تبصرے فوٹوفائل

کراچی: پاکستانی اداکارہ انوشے عباسی کو مختصر لباس میں فوٹوشوٹ کروانے کے لیے سوشل میڈیا پر تنقید کا نشانہ بنایا جارہا ہے۔

ڈراماسیریل ’’رقص بسمل‘‘، ’’پیارے افضل‘‘ اور ’’ملکہ عالیہ‘‘ سمیت دیگر ڈراموں اور مختلف شارٹ فلمز میں اداکاری کے جوہر دکھانے والی اداکارہ انوشے عباسی پر سوشل میڈیا پر شدید تنقید کی جارہی ہے۔ گزشتہ روز انوشے عباسی کی مختصر لباس میں فوٹوشوٹ کی تصاویر سوشل میڈیا پر وائرل ہوئیں اور لوگوں کو انوشے کا لباس بالکل پسند نہیں آیا۔

انوشے عباسی پاکستان کے مقبول ترین ڈرامے ’’رقص بسمل‘‘ میں ایک مذہبی گھرانے سے تعلق رکھنے والی باپردہ لڑکی کا کردار ادا کررہی ہیں اور آج کل یہی ڈراما ان کی وجہ شہرت بنا ہوا ہے۔ لہذا لوگوں کے ذہنوں میں مذہبی گھرانے کی بہو سکینہ کی شبیہ بنی ہوئی ہے اور لوگ انوشے کے فوٹوشوٹ کا موازنہ ان کے ڈرامے کے کردار سے کرتے ہوئے ان پر تنقید کررہے ہیں کہ ایک طرف تو انوشے ڈرامے میں پیر قدرت اللہ شاہ کی بہور کا کردار ادا کررہی ہیں اور دوسری طرف مختصر لباس میں فوٹوشوٹ کروارہی ہیں۔

نایاب نامی خاتون تو انوشے عباسی پر اتنا غصہ ہوئیں کہ ان کی تصویر پر کمنٹ کرتے ہوئے کہا یہ رہ گیا تھا دیکھنا بہن یہ بھی نہ پہنتی۔ کچھ لوگوں نے انہیں بیغیرت کہا۔ جب کہ کچھ لوگ ان کی تصاویر پر استغفراللہ کہتے ہوئے نظر آئے۔

واضح رہے کہ انوشے عباسی نے چند روز قبل  بھی نہایت چست جم لباس میں تصاویر شیئر کی تھیں اس وقت بھی لوگوں کو ان کا لباس پسند نہیں آیا تھا۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔