وزیراعظم نے پودا لگا کر ایک ارب درختوں کا ہدف مکمل کرلیا

ویب ڈیسک  جمعرات 27 مئ 2021
آئندہ نسلوں کےلیے بہترین پاکستان چھوڑنا چاہتے ہیں، وزیراعظم عمران خان۔ فوٹو:سوشل میڈیا

آئندہ نسلوں کےلیے بہترین پاکستان چھوڑنا چاہتے ہیں، وزیراعظم عمران خان۔ فوٹو:سوشل میڈیا

ایبٹ آباد: وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ ہم آئندہ نسلوں کے لئے بہتر پاکستان چھوڑنا چاہتے ہیں۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق وزیراعظم عمران خان نے ہری پور میں پودا لگا کر بلین ٹری منصوبے (ایک ارب پودے لگانے) کا ہدف مکمل کردیا۔ اس موقع پر وزیراعظم نے کہا کہ بلین ٹری سونامی منصوبے کا آغاز خیبرپختونخوا سے کیا، جو آج مکمل ہوگیا، آئندہ نسلوں کے لیے بہترین پاکستان چھوڑنا چاہتے ہیں۔

وزیراعظم کا کہنا تھا کہ 5 جون کو ماحولیات کا دن منایاجائے گا، پاکستان ان چند ممالک میں شامل ہے جو عالمی موسمیاتی تغیر سے سب سے زیادہ متاثر ہوا ہے، پاکستان میں جنگلات کی کٹائی ہورہی ہے جو تشویشناک بات ہے، ہم موسمیاتی تبدیلی سے نمٹنے کے لیے اقدامات کررہے ہیں، درخت لگانے سے موسمیاتی تبدیلی کے اثرات کم ہوں گے۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔