مظفرآباد میں مسافر وین کھائی میں گرنے سے11 افراد جاں بحق

ویب ڈیسک  ہفتہ 29 مئ 2021
راولپنڈی سے چکوٹھی آنے والی مسافر وین کوہالہ کے قریب ضامن آباد کے مقام پر تیز رفتاری کے باعث گہری کھائی میں جاگری۔ فوٹو : فائل

راولپنڈی سے چکوٹھی آنے والی مسافر وین کوہالہ کے قریب ضامن آباد کے مقام پر تیز رفتاری کے باعث گہری کھائی میں جاگری۔ فوٹو : فائل

مظفرآباد: ضامن آباد میں مسافر وین خوفناک حادثے کا شکار ہوگئی جس کے نتیجے میں 3 بچوں سمیت 11 افراد جاں بحق ہوگئے۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق راولپنڈی سے چکوٹھی آنے والی مسافر وین کوہالہ کے قریب ضامن آباد کے مقام پر تیز رفتاری کے باعث بے قابو ہوکر گہری کھائی میں جاگری جس کے نتیجے میں 3 بچوں سمیت 9 افراد موقع پر جاں بحق جب کہ 16 افراد زخمی ہوئے۔

پولیس کے مطابق حادثے کے فوراً بعد امدادی ٹیموں نے موقع پر پہنچ کر جاں بحق افراد میں سے 3 کی لاشیں عباس انسٹیویٹ آف میڈیکل سائنسز اور 6 لاشیں سی ایم ایچ منتقل کیں جب کہ دیگر زخمیوں کو طبی امداد کے لیے قریبی اسپتال منتقل کیا۔ جہاں مزید 2 افراد زخمی ہوگئے۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔