- آئی ایم ایف بورڈ کا شیڈول جاری، پاکستان کا اقتصادی جائزہ شامل نہیں
- رشتہ سے انکار پر تیزاب پھینک کر قتل کرنے کے ملزم کو عمر قید کی سزا
- کراچی؛ دو بچے تالاب میں ڈوب کر جاں بحق
- ججوں کے خط کا معاملہ، اسلام آباد ہائیکورٹ نے تمام ججوں سے تجاویز طلب کرلیں
- خیبرپختونخوا میں بارشوں سے 36 افراد جاں بحق، 46 زخمی ہوئے، پی ڈی ایم اے
- انٹربینک میں ڈالر کی قدر میں تنزلی، اوپن مارکیٹ میں معمولی اضافہ
- سونے کے نرخ بڑھنے کا سلسلہ جاری، بدستور بلند ترین سطح پر
- گداگروں کے گروپوں کے درمیان حد بندی کا تنازع؛ بھیکاری عدالت پہنچ گئے
- سائنس دانوں کی سائبورگ کاکروچ کی آزمائش
- ٹائپ 2 ذیا بیطس مختلف قسم کے سرطان کے ساتھ جینیاتی تعلق رکھتی ہے، تحقیق
- وزیراعظم کا اماراتی صدر سے رابطہ، موسمیاتی تبدیلی سے نمٹنے کے لیے مشترکہ اقدامات پر زور
- پارلیمنٹ کی مسجد سے جوتے چوری کا معاملہ؛ اسپیکر قومی اسمبلی نے نوٹس لے لیا
- گذشتہ ہفتے 22 اشیا کی قیمتیں بڑھ گئیں، ادارہ شماریات
- محکمہ موسمیات کی کراچی میں اگلے تین روز موسم گرم و مرطوب رہنے کی پیش گوئی
- بھارت؛ انسٹاگرام ریل بنانے کی خطرناک کوشش نے 21 سالہ نوجوان کی جان لے لی
- قطر کے ایئرپورٹ نے ایک بار پھر دنیا کے بہترین ایئرپورٹ کا ایوارڈ جیت لیا
- اسرائیلی بمباری میں 6 ہزار ماؤں سمیت 10 ہزار خواتین ہلاک ہوچکی ہیں، اقوام متحدہ
- 14 دن کے اندر کے پی اسمبلی اجلاس بلانے اور نومنتخب ممبران سے حلف لینے کا حکم
- ایل ڈی اے نے 25 ہاﺅسنگ سوسائٹیوں کے پرمٹ اور مجوزہ لے آﺅٹ پلان منسوخ کردیے
- امریکا نے اقوام متحدہ میں فلسطین کی مستقل رکنیت کی قرارداد ویٹو کردی
جی ہاں! یہ حیرت انگیز شاہکار لکڑی سے تراشے گئے ہیں
ٹوکیو: ذرا غور سے دیکھیں کہ کیا یہ شاہکار دھات سے بنے ہیں یا پلاسٹک سے کاڑھے گئے ہیں؟
ہرگزنہیں کیونکہ یہ جاپانی فنکار ٹورو فوکوڈا نے انتہائی نفاست سے لکڑی پرکاڑھے ہیں اوراس کے لیے انہوں نے ایک بالکل نیا طریقہ اختیار کیا ہے۔
ٹوروفوکوڈا نے اپنی محنت اورغوروفکر سے ’سہ جہتی لکڑی کی کشیدہ کاری‘ کے لئے ایک بالکل نیا طریقہ وضع کیا ہے جس کی بدولت وہ حقیقت سے قریب ترحشرات، پھول اوردیگر اشیا تراشتے ہیں جس کے لیے سخت صبر اور محنت کی ضرورت ہوتی ہے۔
ان کی سب سے حیرت انگیز تخلیق لکڑی کا ایک ٹکڑا ہے جس پر پانی کے قطرے کا گمان ہوتا ہے اور وہ حقیقت سے قریب تر دکھائی دیتا ہے۔ اس کے علاوہ انہوں نے نہایت باریکی سے تتلیاں، بھنوروں اور دیگر حشرات کو تراشا ہے۔ ٹورو فوکوڈا جاپان کے ایک چھوٹے سے دیہات میں رہتے ہیں۔ پوری دنیا میں ان کے ہزاروں لاکھوں مداح ہیں اور جب جب وہ اپنی نئی تخلیقات کی تصاویر پوسٹ کرتے ہیں لوگ انگشتِ بدنداں رہ جاتے ہیں۔
ٹویٹر پر فوکوڈا کی ایک تصویر پر لاکھوں لائکس دیکھے جاسکتے ہیں۔ جس میں سب سے زیادہ لکڑی پر پانی والی تصویر کو سراہا گیا ہے۔ جب ان سے پانی کے حقیقی تاثر کے بارے میں پوچھا گیا تو انہوں نے کہا کہ پہلے انہوں نے گہرے چاکلیٹی رنگ کا ایک ہموار ٹکڑا لیا۔ اس لکڑی کے ٹکڑے کو ڈیڑھ ملی میٹر تک چھیلا گیا اور پانی کے قطرے تراشے۔ اس کے بعد اطراف کو ریگ مال سے ہموار کیا۔ پھر قطرے نما ابھار کو موم سے پالش کرکے چمکایا گیا ۔
اس کے علاوہ وہ حقیقت سے قریب تر تتلیاں تراشتے ہیں جس کے بعد انہیں دنیا بھر سے داد ملی ہے۔ فوڈوکا کو حشرات الارض سے بہت لگاؤ ہے۔ ان کے اسٹوڈیو میں جگہ جگہ بھنوروں، مکھیوں، پتنگوں، ٹڈوں اور تتلیوں کے تراشیدے مجسمے رکھے ہیں۔ ان میں سے اکثر پر کوئی رنگ نہیں کیا گیا ہے بلکہ تراش کر صرف پالش کی گئی ہے۔
ٹوروفوڈوکا کہتے ہیں کہ وہ لکڑی سے تھری ڈی اشیا تراشنے کے ایک بالکل نئے طریقے کے موجد ہیں۔ اس ضمن میں انہوں نے جاپان کے روایتی لکڑی سازی کے علم ، موکوزوگان کو آگے بڑھاتے ہوئے انہیں تھری ڈی سطح تک پہنچایا ہے۔ اس سے تراشیدہ اجسام بہت حد تک حقیقی دکھائی دیتے ہیں۔
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔