پنجاب حکومت کا پیر سے سرکاری اور نجی اسکول کھولنے کا اعلان

ویب ڈیسک  جمعرات 3 جون 2021
50 فیصد طلبا اسکول میں حاضر ہوں گے، ایس او پیز پر سختی کے ساتھ عمل درآمد کیا جائے گا، نوٹی فکیشن جاری (فوٹو : فائل)

50 فیصد طلبا اسکول میں حاضر ہوں گے، ایس او پیز پر سختی کے ساتھ عمل درآمد کیا جائے گا، نوٹی فکیشن جاری (فوٹو : فائل)

 لاہور: پنجاب حکومت نے پیر 7 جون سے تمام سرکاری اور نجی اسکول کھولنے کا اعلان کردیا۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق پنجاب میں کورونا کیسز میں کمی آںے پر صوبائی حکومت نے تمام سرکاری اور نجی اسکول کھولنے کا اعلان کردیا۔ اس حوالے سے سیکریٹری اسکول ایجوکیشن کی طرف سے نوٹی فکیشن جاری کردیا گیا ہے جس کے مطابق تمام اسکولز 7 جون سے کھول دیے جائیں گے۔

یہ بھی پڑھیں : پنجاب کے تمام اسکولوں کو شمسی توانائی پر منتقل کرنے کا فیصلہ

نوٹی فکیشن کے مطابق اسکولز ایس او پیز کے ساتھ کھولے جائیں گے، کوئی طالب علم مسلسل دو روز اسکول نہیں آئے گا، ایک دن حاضر اور ایک دن چھٹی کرے گا، ایک وقت میں صرف 50 فیصد طلبا اسکول میں حاضر ہوں گے۔

نوٹی فکیشن میں کورونا ایس او پیز پر سختی سے عمل درآمد کی ہدایت دی گئی ہے اور کہا گیا ہے کہ متعلقہ حکام کورونا ایس او پیز پر عمل درآمد کے ذمہ دار ہوں گے۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔