بیلجیئم کے آدھے سے زائد فٹبالرز کا کورونا ویکسین لگوانے سے انکار

اسپورٹس ڈیسک  جمعـء 4 جون 2021
کچھ کھلاڑیوں نے ویکسین لگوائی تاہم بہت سے پلیئرز نے سائیڈ ایفیکٹس کے خوف سے انکار کر دیا۔ فوٹو: فائل

کچھ کھلاڑیوں نے ویکسین لگوائی تاہم بہت سے پلیئرز نے سائیڈ ایفیکٹس کے خوف سے انکار کر دیا۔ فوٹو: فائل

برسلز:  بیلجیئم کے آدھے سے زائد فٹبالرز نے سائیڈ ایفیکٹس کے خوف سے کورونا وائرس ویکسین لگوانے سے صاف انکارکردیا۔

گزشتہ روز نیشنل اسکواڈ کو ویکسین دینے کا عمل شروع ہوا، جس میں کچھ کھلاڑیوں نے ویکسین لگوائی تاہم بہت سے پلیئرز نے سائیڈ ایفیکٹس کے خوف سے انکار کر دیا۔

ملکی فٹبال باڈی نے یورو 2020 سے قبل تمام پلیئرز کیلیے ویکسین کو کافی اہم قرار دیا ہے۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔