- ویمن ون ڈے سیریز؛ پاک ویسٹ انڈیز ٹیموں کا کراچی میں ٹریننگ سیشن
- محکمہ صحت پختونخوا نے بشریٰ بی بی کے طبی معائنے کی اجازت مانگ لی
- پختونخوا؛ طوفانی بارشوں میں 2 بچوں سمیت مزید 3 افراد جاں بحق، تعداد 46 ہوگئی
- امریکا کسی جارحانہ کارروائی میں ملوث نہیں، وزیر خارجہ
- پی آئی اے کا یورپی فلائٹ آپریشن کیلیے پیرس کو حب بنانے کا فیصلہ
- بیرون ملک ملازمت کی آڑ میں انسانی اسمگلنگ گینگ سرغنہ سمیت 4 ملزمان گرفتار
- پاکستان کےمیزائل پروگرام میں معاونت کا الزام، امریکا نے4 کمپنیوں پرپابندی لگا دی
- جرائم کی شرح میں اضافہ اور اداروں کی کارکردگی؟
- ضمنی انتخابات میں عوام کی سہولت کیلیے مانیٹرنگ اینڈ کنٹرول سینٹر قائم
- وزیرداخلہ سے ایرانی سفیر کی ملاقات، صدررئیسی کے دورے سے متعلق تبادلہ خیال
- پختونخوا؛ صحت کارڈ پر دوائیں نہ ملنے پر معطل کیے گئے 15 ڈاکٹرز بحال
- لاہور؛ پولیس مقابلے میں 2 ڈاکو مارے گئے، ایک اہل کار شہید دوسرا زخمی
- پختونخوا؛ مسلسل بارشوں کی وجہ سے کئی اضلاع میں 30 اپریل تک طبی ایمرجنسی نافذ
- پختونخوا؛ سرکاری اسکولوں میں کتب کی عدم فراہمی، تعلیمی سرگرمیاں معطل
- موٹر وے پولیس کی کارروائی، کروڑوں روپے مالیت کی منشیات برآمد
- شمالی کوریا کا کروز میزائل لیجانے والے غیرمعمولی طورپربڑے وارہیڈ کا تجربہ
- پاکستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان دوسرا ٹی20 آج کھیلا جائے گا
- بابر کو ماضی کی غلطیوں سے سبق سیکھنے کا مشورہ
- موبائل فون صارفین کی تعداد میں 37 لاکھ کی ریکارڈ کمی
- گیلپ پاکستان سروے، 84 فیصد عوام ٹیکس دینے کے حامی
کورونا ویکسین لگوایئے، مہنگی گاڑی اور بندوق کا انعام پائیے!
ویسٹ ورجینیا: امریکی ریاست ویسٹ ورجینیا کے گورنر اور ری پبلکن پارٹی کے رہنما جِم جسٹس نے اعلان کیا ہے کہ ان کی ریاست میں کورونا ویکسین لگوانے والوں کو ہر ہفتے بذریعہ قرعہ اندازی 16 لاکھ ڈالر نقد انعام کے علاوہ طاقتور شکاری بندوقیں اور مہنگی گاڑیاں تک بطور انعام دی جائیں گی۔
یہ ’’کووِڈ لاٹری‘‘ 20 جون سے 4 اگست تک جاری رہے گی لیکن اس میں دیئے جانے والے تمام انعامات صرف اور صرف ویسٹ ورجینیا کے رہائشیوں کےلیے ہوں گے۔
اس لاٹری میں شرکت کےلیے ویسٹ ورجینیا کے وہ شہری بھی اہل ہوں گے جو کووِڈ 19 ویکسین کی پہلی خوراک (ڈوز) لے چکے ہیں اور اب دوسری خوراک کے منتظر ہیں۔
15 لاکھ 80 ہزار ڈالر نقد انعام کے علاوہ، قرعہ اندازی کے ذریعے ہر ہفتے پانچ شاٹ گنز، پانچ شکاری رائفلیں اور مچھلی کے شکار کے پانچ تاحیات لائسنس دیئے جائیں گے۔
دیگر انعامات میں ویسٹ ورجینیا کے کسی بھی تعلیمی ادارے میں پڑھنے کےلیے چار سالہ اسکالرشپ (12 سے 25 سالہ شہریوں کےلیے)، دو نئے راکی رِج پِک اپ ٹرک (ڈبل کیبن گاڑیاں) اور 25 ہفتوں تک ویسٹ ورجینیا اسٹیٹ پارکس میں مفت تفریح کےلیے پیکیجز شامل ہیں۔
جسٹس کے اس اعلان پر سوشل میڈیا صارفین نے شدید ردِعمل کا اظہار کرتے ہوئے اسے ’’عوامی رشوت‘‘ اور ’’شرمناک‘‘ جیسے القابات سے نوازا ہے۔
ویسٹ ورجینیا کی 51 فیصد آبادی کو کورونا ویکسین کی پہلی خوراک لگائی جاچکی ہے جبکہ 41 فیصد باسیوں میں کورونا ویکسی نیشن کا عمل پورا ہوچکا ہے۔
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔