نائیجیریا نے ٹوئٹرپرپابندی لگا دی

ویب ڈیسک  ہفتہ 5 جون 2021
اس پابندی میں کہیں بھی نائیجیریا نے ٹوئٹرکی جانب سے کچھ روز قبل صدرمحمدو بوہاری کی ٹوئٹ کے حذف کرنے کا ذکرنہیں کیا،

اس پابندی میں کہیں بھی نائیجیریا نے ٹوئٹرکی جانب سے کچھ روز قبل صدرمحمدو بوہاری کی ٹوئٹ کے حذف کرنے کا ذکرنہیں کیا،

ابوجا: نائیجیریا نے غیر معینہ مدت کے لیے ٹوئٹرپرپابندی لگا دی۔

برطانوی نشریاتی ادارے کے مطابق نائیجیریا کے وزیرِاطلاعات کی جانب سے ملک میں غیرمعینہ مدت کے لیے ٹوئٹرپرپابندی لگا دی گئی ہے۔ پابندی سے متعلق یہ موقف اختیار کیا گیا ہے کہ ٹوئٹر کو بار بارایسے کاموں کے لیے استعمال کیا جا رہا ہے کہ جس سے نائیجیریا کی تجارتی ساکھ کو نقصان پہنچ سکتا ہے۔

اس پابندی میں کہیں بھی نائیجیریا نے ٹوئٹرکی جانب سے کچھ روز قبل صدرمحمدو بوہاری کی ٹوئٹ کے حذف کرنے کا ذکرنہیں کیا، جس پرٹوئٹرکا موقف تھا کہ ٹوئٹ سے ٹوئٹر کے قواعد کی خلاف ورزی ہوئی ہے۔

اس متعلق ٹوئٹرکا کہنا ہے کہ نائیجیریئن حکومت کی جانب سے پابندی پر تشویش ہے تاہم مزید معلومات ملنے پرلوگوں کو آگاہ کیا جائے گا۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔