پی ایس ایل 6 کے وارم اپ میچ میں زلمی نے سلطانز کو ہرا دیا

اسپورٹس رپورٹر  ہفتہ 5 جون 2021
پشاور زلمی نے مطلوبہ ہدف 3 وکٹوں کھو کر حاصل کرلیا . فوٹو : فائل

پشاور زلمی نے مطلوبہ ہدف 3 وکٹوں کھو کر حاصل کرلیا . فوٹو : فائل

 کراچی: پاکستان سپر لیگ 6 کے وارم اپ میچ میں پشاور زلمی نے ملتان سلطانز کو 7 وکٹوں سے ہرا دیا۔

ابو ظہبی کے شیخ زید کرکٹ اسٹیڈیم پر منعقدہ میچ میں ملتان سلطان نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے 5 وکٹوں پر 198رنز بنائے، صہیب مقصود نے 88اور شان مسعود نے 37 رنز  جوڑے، عمید آصف نے 3وکٹیں حاصل کیں۔

جواب میں فاتح ٹیم نے  مطلوبہ ہدف 3 وکٹوں کھو کر حاصل کرلیا، شعیب ملک 59، حیدر علی 46اور ڈیوڈ ملر 45رنز بناکر نمایاں رہے۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔