وفاقی پلاننگ ڈویژن نے جیونی شاہزینک ڈیم کی منظوری دے دی

اسٹاف رپورٹر  اتوار 6 جون 2021
جیونی میں ڈیم کی تعمیر سے پر وزیراعظم عمران خان کا شکرگزار ہوں، اسلم بھوتانی   فوٹو: فائل

جیونی میں ڈیم کی تعمیر سے پر وزیراعظم عمران خان کا شکرگزار ہوں، اسلم بھوتانی فوٹو: فائل

 کوئٹہ: وفاقی پلاننگ ڈویژن نے جیونی شاہزینک ڈیم کی منظوری دے دی ہے جس کی تکمیل سے علاقے میں پانی کی کمی کا مسئلہ حل کرنے میں مدد ملے گی۔

رکن قومی اسمبلی و سابق اسپیکر بلوچستان اسمبلی میر محمد اسلم بھوتانی نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ وزیراعظم عمران خان نے جیونی میں پانی کا مسئلہ حل کرنے کے لئے احکامات جاری کردیئے ہیں ، جس کے تحت پلائننگ ڈویژن نے جیونی شاہزنیک ڈیم کی منظوری دی ہے۔

اسلم بھوتانی کا کہنا تھا کہ ڈیم کی تعمیر سے جیونی میں پانی کا مسئلہ حل ہوجائے گا، وہ جیونی میں ڈیم کی تعمیر کی منظوری پر وزیراعظم عمران خان کے شکرگزار ہیں ۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔